Homeپاکستانپولیس کا انوکھا کارنامہ، جرائم میں ملوث ٹک ٹاکر بطور مہمان مدعو

پولیس کا انوکھا کارنامہ، جرائم میں ملوث ٹک ٹاکر بطور مہمان مدعو

پولیس کا انوکھا کارنامہ، جرائم میں ملوث ٹک ٹاکر بطور مہمان مدعو

لاہور: (سنو نیوز) پنجاب پولیس کے افسران نے سابقہ ریکارڈ یافتہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں بطور مہمان مدعو کرلیا۔

ایک اعلی پولیس افسر نے مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر مقدمات کے اندراج کے بعد مقدمات میں چالان اور ضمانت ہونے کے باوجود ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو پولیس کالج چوہنگ موعو کیا۔

ریکارڈ یافتہ ملزم کاشف ضمیر کو پولیس کالج تقریب میں بطور مہمان خصوصی موعو کیا گیا۔ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف لاہور سمیت دیگر اضلاع کے تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔

سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم کاشف ضمیر کو پولیس کالج چوہنگ کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کروایا گیا۔ کاشف ضمیر نے پولیس اہلکاروں اور دفاتر کے اندر تصاویریں بھی بنوائیں۔

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا پولیس کالج چوہنگ میں وزٹ کرنا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، کمانڈنٹ پولیس کالج چوہنگ اور ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر کاشف ضمیر پر فراڈ، جعل سازی اور دھوکا دہی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

Share With:
Rate This Article