Homeتازہ ترینفیفا کی حالیہ فٹبال رینکنگ میں پاکستان کا افسوسناک نمبر

فیفا کی حالیہ فٹبال رینکنگ میں پاکستان کا افسوسناک نمبر

Fifa-Trophy-Football

فیفا کی حالیہ فٹبال رینکنگ میں پاکستان کا افسوسناک نمبر

لاہور:(ویب ڈیسک ) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی حالیہ رینکنگ کے حوالے سے پاکستان کا افسوسناک نمبر، ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن پہلی اور فرانس دوسری پوزیشن پر برقرار، رینکنگ میں پاکستان 195ویں نمبر پر ہے۔

فیفا کی حالیہ رینکنگ کے مطابق 1858 پوائنٹس کے ساتھ ارجنٹائن کا پہلا نمبر، 1840 پوائنٹس کے فرانس فرانس دوسرے نمبر پر موجود ہے، بیلجیم نے ایک درجہ ترقی کرکے انگلینڈ سے تیسری پوزیشن چھین کر انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کو چوتھے نمبر پر کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا عثمان خان سے متعلق اہم فیصلہ

فیفا رینکنگ کے حوالے سے برازیل 5ویں، پرتگال چھٹی اور پالینڈ ساتویں پوزیشن پر ہیں، اٹلی 9ویں اور کروشیا کی 10ویں پوزیشن ہے، امریکا 11ویں نمبر پر براجمان ہے، قطر 3 درجے ترقی کرکے 34ویں نمبر پر آگیا ہے۔

فیفا فٹبال رینکنگ کے مطابق پاکستان 195 ویں پوزیشن پر ہے جبکہ پاکستان کا دیرینہ دشمن بھارت 4 درجہ تنزلی کے ساتھ 121 ویں، افغانستان 7 درجہ ترقی کے ساتھ 151 ویں نمبر پر چلا گیا۔

ترکیہ 5 درجے تنزلی کے ساتھ 40 ویں، سعودی عرب 53 ویں، اردن 71 ویں اور انڈونیشیا رینکنگ میں 134ویں نمبر پر آگیا جبکہ رینکنگ میں آخری اور 210 ویں نمبر پر سین مارینو کی ٹیم موجود ہے۔

Share With:
Rate This Article