Homeتازہ ترینحرم شریف میں ختم القرآن کے بعد دعا کے رقت آمیز مناظر

حرم شریف میں ختم القرآن کے بعد دعا کے رقت آمیز مناظر

حرم شریف میں ختم القرآن کے بعد دعا کے رقت آمیز مناظر

ریاض: (ویب ڈیسک) رمضان کی 29 ویں شب خانہ کعبہ اور مسجد مسجد نبوی میں 30 لاکھ سے زیادہ مسلمان جمع ہوئے اور انہوں نے عشا کی نماز اور نماز تراویح ادا کی۔


سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مسجد الحرام میں موجود مسلمانوں نے اس وقت ہونے والی ختم قرآن کی تلاوت بھی سنی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muslim (@muslim)


لوگ دن کے آغاز سے ہی مسجد میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے، امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی امامت میں نماز ادا کی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے سعودی عرب اور دوسرے مسلمان ملکوں کے لیے شر سے حفاظت اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی سلامتی کی دعا کی۔



اس کےعلاوہ فلسطینی مسلمانوں کو یہود و نصاریٰ سے نجات اور بیت المقدس کی بازیابی کے لیے دعا مانگی گئی، اس دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔




رمضان المبارک کی 29 ویں شب پر مسجد الحرام کی بیسمنٹ، چھت اور اطراف کی سڑکیں نمازیوں سے بھر گئیں، مسجد نبوی میں بھی ہوٹلوں کی رہداریاں اور سڑکوں پر نمازیوں کی لمبی قطاریں تھیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں آج شام عید کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 30 روز کا ہوگا، عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی۔

Share With:
Rate This Article