پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا عثمان خان سے متعلق اہم فیصلہ
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عثمان خان سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے، عثمان خان پاکستان ٹیم میں کھیلنے کیلئے اہل ہوں گے یا نہیں؟ پی سی بی نے بتادیا۔

یو اے ای کرکٹ بورڈ کی جانب سے عثمان خان پر 5 سال کی پابندی عائد کیے جانے کے بعد یہ سوال اٹھ رہا تھا کہ کیا عثمان خان پاکستان کیلئے کھیل سکتے ہیں یا نہیں جس پر چیئرمین پی سی بی نے صاف صاف جواب دے دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان خان سے متعلق اہم بات بتادی ہے کہ عثمان خان پاکستان کی قومی ٹیم میں کھیلنے کیلئے اہل ہیں اور وہ کھیلیں گے بھی، مزید انہوں نے بتایا کہ عثمان خان کی فائنل سلیکشن کا معاملہ ابھی زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/07/04/2024/latest/75910/

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم اسکواڈ کا اعلان 9 اپریل کو کردیں گے۔

چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی نے صاف صاف بتادیا کہ چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، بھارت کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آنے یا نہ آنے کی بات ابھی قبل از وقت ہے، انہوں نے بتایا کہ ابھی پاکستان میں باہر سے کھیلنے کیلئے مزید ٹیمیں آئیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کوچز کا فیصلہ 15 اپریل تک ہوجائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کیلئے اشتہار دیا ہوا ہے، 15 اپریل تک انٹرویوز کرکے ناموں کو فائنل کرلیا جائے گا اور اس کے بعد کوچز کا کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ کرکٹ ٹیم کا آئندہ سیزن انتہائی مصروف ترین ہے، پہلے آئرلینڈ، انگلینڈ، پھر ٹی 20 ورلڈ کپ ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی پاکستان نے بنگلادیش، انگلیڈ اور آسٹریلیا سمیت جنوبی افریقا کے خلاف بھی سیریز کھیلنی ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی سے پہلے پاکستان میں سہہ فریقی سیریز بھی منعقد ہونی ہے، انہوں نے بتایا کہ چیمپیئنز ٹرافی اور سہہ فریقی سیریز کیلئے ٹیمیں پاکستان آئیں گی اور پاکستان میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/07/04/2024/sports/cricket/75936/

یاد رہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر چند روز قبل اماراتی کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے عثمان خان پر 5 سال کی پابندی عائد کی تھی۔

اماراتی بورڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا کہ عثمان خان نے غلط بیانی کی اور سہولیات کا فائدہ اٹھایا ہے، عثمان خان یو اے ای سے کھیلنے کے پابند تھے لیکن وہ ایسا نہ کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

ای سی بی نے بیٹر عثمان کو کنٹریکٹ بھی دیا ہوا تھا اور انہوں نے آئی ایل ٹی 20 میں بھی امارات کے لوکل پلیئر کے طور پر شرکت کی تھی۔

امارات کرکٹ بورڈ نے بیان میں بتایا ہے کہ عثمان خان نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کے باعث وہ اب یو اے ای بورڈ کے تحت ہونیوالے کسی بھی ایونٹ اگلے 5 سال تک شرکت نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/06/04/2024/latest/75789/