Homeتازہ ترینتمام تر کوششوں کے باوجود پولیو وائرس کنٹرول نہ ہوسکا

تمام تر کوششوں کے باوجود پولیو وائرس کنٹرول نہ ہوسکا

Polio-Virus

تمام تر کوششوں کے باوجود پولیو وائرس کنٹرول نہ ہوسکا

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت کی کوششوں کے باوجود پاکستان کے مختلف شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں سے متعدد سیمپلز لیے گئے جن تھے میں پولیو وائرس پایا گیا، کراچی، لاہور،بدین، پشاور، چمن اور مختلف شہروں کے سیوریج سیمپلز میں پولیو پازیٹو نکلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جینیاتی طورپرتناؤکےشکارافراد میں ہارٹ اٹیک کےزیادہ خطرات

رواں سال تیس اضلاع کے 83 سیمپلزمیں پولیووائرس پایاگیا، تین سیوریج سیمپلزکاجنیاتی تعلق افغانستان سے ہے، حکومت کی کوششوں کے باوجود بھی پولیو وائرس کی موجودگی پر کوئی اثر نہیں پڑرہا۔

بدین سے لیے جانے والے ماحولیاتی نمونوں میں پائے جانے والا وائرس سرحد پار سے آیا ہوا ہے، اور یہی وائرس رواں سال مثبت ہونے والے تمام ماحولیاتی نمونوں اور 2 پولیو کیسز میں بھی پایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہمارے جسم میں ہارمونز کیسے کام کرتے ہیں؟

وزارت قومی صحت نے والدین سے اپیل کی کہ 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے باقاعدگی سے قطرے لازمی پلوائیں۔

یاد رہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو 5 سال سے کم عمر بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے اور انسان کی ساری زندگی خراب ہوجاتی ہے۔

Share With:
Rate This Article