قومی اسمبلی اور لاجز میں پینے کا پانی مضر صحت قرار
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی اور لاجز میں پینے کا پانی بھی مضر صحت قرار، اراکین اسمبلی کا پینے کا پانی غیر محفوظ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اراکین پارلیمنٹ کے پینے کے پانی سے متعلق پاکستان کونسل برائےتحقیق آبی وسائل نے سیکرٹریٹ قومی اسمبلی کو مراسلہ بھیج دیا۔

پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل کی سہ ماہی رپورٹ میں پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینے کے پانی کو صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/30/03/2024/latest/74949/

رپورٹ کےمطابق ڈپٹی اسپیکر روم سمیت پارلیمنٹ کے چھ مقامات سے پانی کے نمونے لیے گئے، لیےگئےتمام نمونوں کا پانی آلودہ تھا، پی سی آر ڈبلیو آر کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پارلیمنٹ لاجزمیں 3 بلاکس کے ٹینکوں کا پانی اب قابل استعمال نہیں رہا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صرف مین فلٹریشن پلانٹ کا پانی محفوظ پایا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس اورلاجز میں پانی فراہم کرنا سی ڈی اے کی ذمہ داری ہے، صاف پانی فراہم کرنے کی ذمہ داری میں سی ڈی اے بری طرح ناکام ہوگیا۔