Homeپاکستانپاکستان 7 ارب ڈالر کا نیا قرض پروگرام ملنے کیلئے پر امید

پاکستان 7 ارب ڈالر کا نیا قرض پروگرام ملنے کیلئے پر امید

آئی ایم ایف/ فائل فوٹو

پاکستان 7 ارب ڈالر کا نیا قرض پروگرام ملنے کیلئے پر امید

اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر تک کا نیا قرض پروگرام ملنے کیلئے پر امید ہے۔ نئے پروگرام کیلئے درخواست آئندہ ماہ دی جائے گی۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے بھی مذاکرات کریں گے۔ قرض کے موجودہ کوٹہ میں اضافے کی بھی توقع ہے۔ آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کے بعد ہونگے۔

حکومت کی کوشش ہے کہ آئی ایم ایف سے نیا تین سالہ قرض پروگرام آئندہ مالی سال سے پہلے حاصل کیا جائے۔ نئے مالی سال کا بجٹ بھی آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا امکان

بجلی و گیس ٹیرف میں اضافہ، کاسٹ ریکوری اصلاحات، نئے ٹیکس اقدامات شرائط میں شامل ہوں گی۔ مہنگائی میں کمی آنے تک پالیسی ریٹ میں کمی نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے ذمہ قرضوں کو پائیدار قرار دیا ہے۔ آئی ایم ایف کو مطمئن کیا ہے کہ پاکستان بیرونی قرض کی بروقت ادائیگی کر سکتا ہے۔ پاکستان دوست ممالک اور دیگر ذرائع سے ایکسٹرنل فنانسنگ حاصل کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات نظر انداز کر دیئے گئے۔ آئی ایم ایف 5 سالہ مینڈیٹ لے کر آنے والی نئی مخلوط حکومت سے مذاکرات کیلئے پر عزم ہے۔ ماضی کے برعکس نئے پروگرام پر عمل درآمد کیلئے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے گارنٹی کی ضرورت نہیں۔

Share With:
Rate This Article