Homeپاکستانمریم نواز کیلئے ایلیٹ فورس کی یونیفارم تیار، تصاویر وائرل

مریم نواز کیلئے ایلیٹ فورس کی یونیفارم تیار، تصاویر وائرل

Punjab Chief Minister (CM) Maryam Nawaz who recently attended a police passing out parade in Lahore, donning a Punjab police uniform is set to wear the uniform of another force

مریم نواز کیلئے ایلیٹ فورس کی یونیفارم تیار، تصاویر وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیلئے پنجاب پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی یونیفارم بھی تیار کرلی گئی ہے۔ یونیفارم کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف رواں ہفتے ہونے والی ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گی اور اس موقع پر وہ ایلیٹ فورس کی خصوصی یونیفارم زیب تن کریں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیلئے خصوصی سیاہ رنگ کی ایلیٹ فورس کی یونیفارم تیار کرلی گئی ہے جس پر ان کا نام اور عہدہ بھی درج ہے۔

لاہور بیدیاں روڈ پر واقع ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پاسنگ آؤٹ پریڈ کس روز منعقد کی جائے گی اس حوالے سے پنجاب پولیس کی جانب سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن لیا

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس سے قبل پنجاب پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی تو انہوں نے پنجاب پولیس کی یونیفارم پہن رکھی تھی اور ان کے ہاتھ میں مخصوص چھڑی بھی موجود تھی۔


مریم نواز اور مسلم لیگ ن کی جانب سے یونیفارم میں پریڈ کا معائنہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی تھیں۔

Share With:
Rate This Article