Homeتازہ ترینگردوں کی عام بیماریاں اور ان کی علامات کیا ہیں؟

گردوں کی عام بیماریاں اور ان کی علامات کیا ہیں؟

Kidney-Problems

گردوں کی عام بیماریاں اور ان کی علامات کیا ہیں؟

لاہور:(ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں 84 ملین افراد گردوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، یعنی دنیا میں ہر 10 میں سے ایک شخص کو گردے کی کسی نہ کسی بیماری کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں موت کی 10 وجوہات میں گردے کی بیماری 7ویں نمبر پر ہے۔ گردوں کے امراض میں اضافے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان کو ابتدائی مراحل میں سنگین نہیں سمجھا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں:

ناشتے میں مکھن یا مارجرین: صحت کیلئے کون زیادہ مفید؟

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں اس وقت گردے کی بیماری پر توجہ دی جاتی ہے جب وہ سنگین مرحلے تک پہنچ جاتی ہے، اس لیے گردوں کے امراض اور ان کی علامات کو سمجھنا اور بیماری کے ابتدائی مراحل میں ڈاکٹر کی مدد کرنا ضروری ہے۔ لیکن دیگر تفصیلات پر جانے سے پہلے گردے کیا اور کیسے کام کرتے ہیں؟

گردوں کا کام کیا ہے؟

گردے انسانی جسم کے اہم اعضاء میں سے ایک ہیں جس کا بنیادی کام جسم سے فاضل مواد کو پیشاب کے ذریعے خارج کرنا ہے۔اس مقصد کے لیے گردے خون سے ایسے مادوں کو الگ کرتے ہیں جو انسانی جسم کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں جن میں کچھ غیر ضروری معدنیات بھی شامل ہیں اور پھر صاف خون جسم میں گردش کرتا ہے۔

طرز زندگی، خوراک، عادات، جینیاتی مسائل، ادویات اور صحت سے متعلق دیگر مسائل گردوںکی خرابی کا سبب بن سکتے ہیں۔گردوں کے معمول کے کام میں خلل کچھ بیماریوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس حوالے سے سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ اس بیماری کی ابتدائی مراحل میں شناخت نہیں ہو پاتی اور اس کی کچھ علامات پوری طرح سے ظاہر بھی نہیں ہوتیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے مرض بڑھتا ہے ،علامات ظاہر ہوتی ہیں اور آپ اس پیشرفت کو طبی معائنے اور ٹیسٹ کے ذریعے ہی سمجھ سکتے ہیں۔ آئیے اب آپ کو بتاتے ہیں کہ گردے کی کچھ عام بیماریاں اور ان کی علامات کیا ہیں۔

دائمی گردے کی بیماری:

گردے کی اس قسم کی بیماری طویل عرصے تک رہتی ہے اور یہ اکثر ان لوگوں کو متاثر کرتی ہے جنہیں ذیابیطس یا ہائی بلڈ پریشر ہوتا ہے۔اس بیماری کے ابتدائی مراحل میں کوئی علامات نظر نہیں آتیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ اس بیماری کو صحیح علاج سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

علامات یہ ہیں: قے، بھوک میں کمی، ٹانگوں اور اعضاء میں سوجن، سانس لینے میں دشواری، بے خوابی اور کم پیشاب کا آبا۔

گردوں کی پتھری:

گردوں کی پتھری بنیادی طور پر معدنیات ہیں جو گردوں میں جمع ہو کر پتھری کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ایک یا دو پتھری بننے کے بعد شروع میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں اور مریض کو کسی قسم کی شدید پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔یہ مسئلہ کم پانی پینا، موٹاپا، غلط خوراک اور طرز زندگی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس مرض میں مبتلا افراد کو پیشاب کرنے میں دشواری ہوتی ہے یا پیشاب میں خون آتا ہے۔ متاثرہ افراد گردے کی پتھری کی جگہ پر درد کی شکایت کرتے ہیں۔

ذیابیطس سے گردے کی بیماری:

تحقیق کے مطابق ذیابیطس کا شکار ہر تیسرا شخص گردے کی بیماری کا شکار ہے اور ان کے گردے فیل ہو جاتے ہیں۔یہ بیماری ان لوگوں میں زیادہ پائی جاتی ہے جو اپنی ذیابیطس پر قابو نہیں رکھتے۔اس شکل کی علامات میں ٹانگوں میں درد، تھکاوٹ، وزن میں کمی، جسم پر خارش اور الٹی شامل ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر نیفروسکلروسیس:

ذیابیطس کے علاوہ جو بیماری گردوں کو نقصان پہنچاتی ہے وہ ہائی بلڈ پریشر ہے، جس کی وجہ سے گردوں میں خون کی شریانیں خراب ہوجاتی ہیں اور ان کا معمول کا کام متاثر ہوتا ہے۔لہٰذا، گردہ خون سے غیر ضروری مادوں کو صاف کرنے کا اپنا کام نہیں کر سکتا اور خون سے نقصان دہ معدنیات کو نہیں نکال سکتا۔ اس طرح خون کی نالیوں میں غیر ضروری مادے جمع ہو جاتے ہیں اور بلڈ پریشر مزید بڑھ جاتا ہے۔ علامات میں متلی اور الٹی، کمزوری، سر درد اور گردن میں درد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تربوز کے بیج کھانا صحت کے لیے مفید؟

پیشاب کی نالی کا انفیکشن:

اگرچہ پیشاب کی نالی کا انفیکشن براہ راست گردے کی بیماری نہیں ہے، لیکن یہ گردوں کو متاثر کرتا ہے۔ یہ بیماری بیکٹیریا کی وجہ سے ہو سکتی ہے اور اگر بیکٹیریا کی روک تھام اور فوری علاج نہ کیا جائے تو یہ پیشاب کی نالی کے اوپری حصے تک پہنچ کر گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔علامات میں کمر میں درد، بخار، پیشاب کرتے ہوئے جلن، پیٹ میں درد، پیشاب میں خون کا آنا، ٹانگوں میں درد اور الٹی شامل ہیں۔

پولی سسٹک گردے کی بیماری:

یہ بیماری مثانے میں ٹیومر کی وجہ سے ہوتی ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا ہے اور گردے فیل ہونے کا سبب بنتا ہے۔ جینز کو اسباب بھی کہا جا سکتا ہے۔اس بیماری کی علامات میں پیٹ کے اوپری حصے میں درد، پیٹ کے ایک طرف درد، پیشاب میں خون یا اس کے ساتھ بیکٹیریا شامل ہیں۔

اے جے نیفروپیتھی:

یہ گردے کی بیماری ہے جو عموماً بچپن اور جوانی میں شروع ہوتی ہے۔ اس بیماری میں پیشاب میں خون آتا ہے۔ اس بیماری کی تشخیص ٹیسٹ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

گردوں کا فیل ہونا:

اس مرض میں گردے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ اس بیماری میں مبتلا افراد میں علامات دیر سے ظاہر ہوتی ہیں۔ اس بیماری کی پانچ سٹیجز ہیں اور چوتھی سٹیج تک علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔اس بیماری کی علامات تب ظاہر ہوتی ہیں جب گردے مکمل طور پر کام کرنا چھوڑ دیں۔اس وقت جو علامات ظاہر ہوتی ہیں ان میں بھوک نہ لگنا، قے آنا، شدید جسمانی کمزوری، جسم کے اعضاء کا سوجن اور بے خوابی شامل ہیں۔

Share With:
Rate This Article