Homeپاکستانعوام پرحکومت نےبجلی بم گرادیا: قیمت میں2روپے94 پیسےکااضافہ

عوام پرحکومت نےبجلی بم گرادیا: قیمت میں2روپے94 پیسےکااضافہ

Nepra

عوام پرحکومت نےبجلی بم گرادیا: قیمت میں2روپے94 پیسےکااضافہ

اسلام آباد: (سنو نیوز) مہنگائی سے ستائے عوام پر حکومت ایک بار پھر سے بجلی بم گرانے کو تیار، بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، محفوظ فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔

حکومت نے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی، نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی قیمت کا تعین کیا، محفوظ فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی تلوار، حکومت کو عوام پر وار کرنے کا نیا طریقہ مل گیا، بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی، صارفین کی جیبوں سے ایک ماہ میں مزید 23 ارب روپے نکالے جائیں گے۔

چئیرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت اجلاس میں سی پی پی اے کی جانب سے بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب مسلسل کم ہورہی ہے جو تشویشناک ہے، سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ صرف مارچ میں بجلی کی طلب میں ساڑھے 7 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ممبر نیپرا سندھ نے کہا کہ سی پی پی اے کی طرف سے پاور پلانٹس اکنامک میرٹ آرڈر پر نہ چلانے کی متعدد شکایات بھی موصول ہوئی ہیں، نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا کی مزید جانچ کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب: 50 مقامات پر فری وائی فائی سروس کا آغاز

Share With:
Rate This Article