Homeکاروبارمارکیٹ تجزیہسونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی :(ویب ڈیسک )سونے کی قیمت میں مسلسل تبدیلی جاری،ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا فی تولہ 2 لاکھ45 ہزار روپے ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 2323 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے فی تولہ سستا ہو گیا تھا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی تھی۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے ہو گئی۔یاد رہے کہ 16 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

9 اپریل کو 1900 روپے اضافے کے بعد بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہو کر سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہوگیا تھا۔

6 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار100 روپے بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

10 مئی 2023 کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت بُلند ترین سطح 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے پر پہنچ گئی تھی۔اُس دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 900 روپے اور 10 گرام کی قیمت میں 8 ہزار 487 روپے کا بُلند ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھین:

سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافہ

Share With:
Rate This Article