Homeتازہ ترینسونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافہ

سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافہ

gold price in pakistan

سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافہ

کراچی: (سنو نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں تاریخی 7 ہزار 800 روپے کمی کے بعد سونا آج پھر 1100 روپے مہنگا ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار روپے ہوگیا۔ اسی طرح 943 روپے اضافے سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت 2 ہزار 650 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔ 11 ڈالر اضافے سے عالمی منڈی میں سونا 2 ہزار 320 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی: فی تولہ 7ہزار800 روپے سستا

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے فی تولہ سستا ہو گیا تھا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی تھی۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے ہو گئی۔

یاد رہے کہ 16 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

9 اپریل کو 1900 روپے اضافے کے بعد بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہو کر سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہوگیا تھا۔

6 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار100 روپے بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

10 مئی 2023 کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت بُلند ترین سطح 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

اُس دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 900 روپے اور 10 گرام کی قیمت میں 8 ہزار 487 روپے کا بُلند ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Share With:
Rate This Article