Homeپاکستانپنجاب: اساتذہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

پنجاب: اساتذہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

الیکٹرک بائیکس/ فائل فوٹو

پنجاب: اساتذہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ

لاہور: (سنو نیوز) محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے طلبہ کے بعد پنجاب بھر کے اساتذہ کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے الیکٹرک بائیکس معائنہ کیا۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار اساتذہ کو الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی جبکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں مزید 5، 5 ہزار بائیکس دی جائیں گی۔

اساتذہ نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے سکول آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے، الیکٹرک بائیک ملنے سے لوکل ٹرانسپورٹ کے کرایوں سے جان چھوٹ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شیخ رشید کیخلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

یاد رہے کچھ روز قبل پنجاب کابینہ نے طلبہ کو 20 ہزار الیکٹرک بائیک کی فراہمی کے پروجیکٹ کی منظوری دی تھی جن کی تقسیم رواں سال مئی سے شروع ہوگی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بائیکس ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے ضروری ہیں لیکن بیٹری چوری اور کم مائیلج کی وجہ سے فی الحال موزوں نہیں، الیکٹرک بائیک کے ساتھ پیٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ طلبہ پر بوجھ کم کرنے کے لیے ڈاؤن پیمنٹ کم کر کے 25 ہزار اور ماہانہ قسط بھی پانچ ہزار سے کم ہوگی، رواں سال مئی سے بائیکس کی تقسیم شروع کی جائے گی، امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو بائیکس دینے کے لیے الگ سکیم لائیں گے۔

Share With:
Rate This Article