Homeپاکستاننواز شریف عمران خان سے مذاکرات کیلئے تیار: رانا ثناء اللہ کا بڑا انکشاف

نواز شریف عمران خان سے مذاکرات کیلئے تیار: رانا ثناء اللہ کا بڑا انکشاف

نواز شریف عمران خان سے مذاکرات کیلئے تیار: رانا ثناء اللہ کا بڑا انکشاف

نواز شریف عمران خان سے مذاکرات کیلئے تیار: رانا ثناء اللہ کا بڑا انکشاف

لاہور:(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف بانی ٹی آئی عمران خان کیساتھ مذاکرات کیلئے تیارہیں۔ وہ یہ سب کچھ ملک وقوم کیلئے کرنا چاہتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے یہ بات ایک نجی نیوز ویب سائٹ”وی نیوز” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ 2014 ء کا دھرنے کے دوران بھی بات کی تھی ۔

اس وقت لیگی قائد نے عمران خان کو فون کرکے پیشکش کی تھی کہ ملک قوم کی خاطر وہ ان کیساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو اپنے معاملات کا دوبارہ سے جائزہ لینا ہوگا، اس سلسلے میں میاں محمد نواز شریف منصوبہ بندی کررہے ہیں او روہ جلد ہی اس اہم معاملے میں مشاورت کرینگے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہی علاج معالجے کیلئے نواز شریف کو برطانیہ جانے دیا تھا۔ تاہم عمران خان نے ڈاکٹر بھیج کر اس بات کی تصدیق کی تھی کہ میاں نواز شریف حقیقت میں بیمار ہیں یا نہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ساری میڈیکل رپورٹس کو بھی دیکھا تھا۔

رانا ثناء اللہ نے دوران گفتگو دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کوصرف مظلومیت اور مزاحمت کی وجہ سے الیکشن میں ووٹ ملا، حالانکہ ان کی عوام میں پذیرائی زیرو ہے۔ پاکستان کے اصل ہیرو میاں محمد نواز شریف ہی ہیں۔ انہوں نے کہا بتیس سال سیاسی مزاحمت کی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اپنے سیاسی بیانیے کی وجہ سے میاں نواز شریف نے جیل کاٹی، ان کی حکومتیں چلی گئیں، انہوں نے اپنا کاروبار تباہ کر لیا لیکن میں نے کبھی ایک سیکنڈ کیلئے بھی نواز شریف کو اپنے مزاحمتی بیانیے سے پیچھے ہٹتے نہیں دیکھا۔ ہم عمران خان سے سیاسی طور پر نمٹیں گے۔

میاں جاوید لطیف کے الزام پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر انہوں نے رانا تنویر کے بارے میں کوئی بات کی ہے تو ان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، ان کو سمجھانے کی کوشش کریںگے۔ جاوید لطیف نے کسی قسم کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے شیر افضل مروت کی سرزنش کردی

Share With:
Rate This Article