Homeدلچسب اور عجیبسیاح آج سے وینس دیکھنے کے لیے ٹکٹ خرید لیں

سیاح آج سے وینس دیکھنے کے لیے ٹکٹ خرید لیں

سیاح آج سے وینس دیکھنے کے لیے ٹکٹ خرید لیں

سیاح آج سے وینس دیکھنے کے لیے ٹکٹ خرید لیں

وینس:(ویب ڈیسک) اٹلی کے شہر وینس میں آج سے ایک قانون نافذ کیا جائے گا جس کے مطابق اس شہر میں داخلے کے لیے مسافروں کو فیس ادا کرنا ہوگی۔

یہ دنیا میں پہلا موقع ہوگا کہ کسی شہر کے لیے اس طرح کا قانون لاگو کیا جائے گا اور آزمائشی مدت کے دوران ہر فرد سے داخلے کے لیے 5 یورو وصول کیے جائیں گے۔سیاح صرف سیاحت کے عروج کے دوران اس داخلی ٹکٹ کے ساتھ وینس کے پرانے اور تاریخی حصوں کا سفر کرسکتے ہیں اور انہیں اس ٹکٹ کے بغیر ان حصوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس طرح کے قانون کے نفاذ کی وجہ سیاحوںکی تعداد کو منظم کرنے کی کوشش ہے۔پہلے مرحلے میں یہ فیس اگلے چند مہینوں میں 29 دنوں کے لیے سیاحوں سے وصول کی جانی ہے۔ اس قانون کا مقصد شہر کے سال کے مصروف ترین دنوں میں زیادہ ہجوم کو کم کرنا ہے۔

وینس آنے والے 30 ملین سالانہ سیاحوںمیں سے تقریباً دو تہائی دن میں سفر کرنے والے ہوتے ہیں۔موسم سرما کے آخر سے موسم گرما کے وسط تک، وینس آنے والے سیاحوں کی تعداد اپنے عروج پر پہنچ جاتی ہے۔یقیناً ان علاقوں کے رہائشی اور بچے اس داخلہ فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

یہ شہر جس کا رقبہ تقریباً 7 مربع کلومیٹر ہے، اپنی آبی گزرگاہوں اور نہروں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔یہ نہریں ہر سال لاکھوں سیاحوں کو وینس کی طرف کھینچتی ہیں، جس سے وہاں کے باشندوں کی زندگی ناقابل برداشت ہو جاتی ہے۔

اس کے علاوہ سیاحوں کی اس تعداد کی موجودگی کو شہر کے قدیم تانے بانے کے لیے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔دوسرے شہر جو اسی طرح کے مسائل سے نبردآزما ہیں، اس منصوبے پر عمل درآمد اور اس کے اثرات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

اس منصوبے کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اعلان کردہ داخلہ فیس بہت کم ہے جس کا وینس کی پریشانیوں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔پچھلے سال، یونیسکو (اقوام متحدہ کی سائنسی، تعلیمی اور ثقافتی شاخ) نے اعلان کیا تھا کہ اگر سنجیدہ کارروائی نہ کی گئی تو وہ وینس کو “خطرے میں” تاریخی مقام کے طور پر درج کر سکتا ہے

Share With:
Rate This Article