Homeتازہ ترینپاک نیوزی لینڈٹیموں کےلاہورمیں ڈیرے:محمد رضوان سیریزسےباہر

پاک نیوزی لینڈٹیموں کےلاہورمیں ڈیرے:محمد رضوان سیریزسےباہر

M-Rizwan-Injured

پاک نیوزی لینڈٹیموں کےلاہورمیں ڈیرے:محمد رضوان سیریزسےباہر

لاہور: (سنو نیوز) راولپنڈی کے بعد کرکٹ کا میلہ لاہور میں سجنے کو تیار، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں، دوسری جانب محمد رضوان انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں ٹیمیں آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلا میچ بارش کے باعث متاثر ہوگیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی 20 میچ 25 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک نیوزی لینڈ سیریز: پاکستان کوتیسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم اور شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر کہ محمد رضوان انجری کے باعث پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز کے دوران محمد رضوان کی ہیمسٹرنگ انجری پاکستانی ٹیم کے لیے ایک اہم دھچکا ہے، بطور وکٹ کیپر بلے باز رضوان کا کردار بہت اہم رہا ہے اور بلاشبہ اسکواڈ کو ان کی غیر موجودگی محسوس ہوگی۔

تیسرے ٹی 20 کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے محمد رضوان اپنی انجری کے باعث ریٹائرمنٹ لے کر باہر چلے گئے تھے، اس طرح کی چوٹیں کسی کھلاڑی کی کارکردگی اور مستقبل کے میچوں کے لیے دستیابی پر گہرا اثر ڈال سکتی ہیں۔

محمد رضوان کی کمی پوری ٹیم کو محسوس ہوگی، پاکستان کے ٹاپ آرڈر کا بہت اہم حصہ ہیں وہ، اور حالیہ سیریز میں دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران پاکستان کی جیت میں محمد رضوان کا بہت بڑا کردار تھا۔

حالیہ میچز میں ہی محمد رضوان نے تیز ترین ٹی 20 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے جس میں انہوں نے بابراعظم اور ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک اور ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام

اپنی چوٹ سے پہلے محمد رضوان پاکستان کے لیے مسلسل میچ وننگ پرفارمنس دے رہے تھے، بلے اور دستانے دونوں کے ساتھ نمایاں کردار ادا کیا۔

محمد رضوان کی غیر موجودگی ٹیم میں ایک خلا پیدا کرے گی، پاکستانی ٹیم کو رضوان کی غیر موجودگی کی تلافی کے لیے اپنی حکمت عملی اور لائن اپ کو تبدیل کرنا پڑے گا۔

Share With:
Rate This Article