Homeتازہ ترینہسپانوی کھلاڑی کو کھویا ہوا پرس 8 ماہ بعد واپس مل گیا

ہسپانوی کھلاڑی کو کھویا ہوا پرس 8 ماہ بعد واپس مل گیا

ہسپانوی کھلاڑی الفارو گونزالیز / فائل فوٹو

ہسپانوی کھلاڑی کو کھویا ہوا پرس 8 ماہ بعد واپس مل گیا

ریاض: (ویب ڈیسک) القادسیہ فٹبال ٹیم کے ہسپانوی کھلاڑی الفارو گونزالیز کا کھویا ہوا پرس آٹھ ماہ بعد انہیں صحیح سلامت واپس مل گیا ہے۔

معروف ویب سائٹ کے مطابق فٹبالر الفارو گوانزالیز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔‘


انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سعودی عرب ہے، یہاں 8 مہینے پہلے گم ہونے والا پرس مجھے واپس مل گیا۔

فٹبالر الفارو گوانزالیز نے کہا ہے کہ پرس واپس کرنے والے نے مجھے اس کی اطلاع سوشل میڈیا میسج کے ذریعہ دی تھی مگر میں نے دیکھا نہیں کیونکہ بہت سے لوگ میسج کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ بہت شاندار ہے، پرس میں سب کچھ ویسا ہی ہے، ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔

یاد رہے کچھ روز قبل سعودی فٹبال لیگ میں دوران میچ ایک کھلاڑی کو کوڑے مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملک کی فٹبال فیڈریشن نے شائقین پر لاگو ہونے والے قوائد و ضوابط پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کراٹے کومبیٹ 45: پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

جدہ میں قائم اتحاد فٹبال کلب کے کھلاڑی کو کوڑے پڑنے کا واقعہ ابو ظہبی میں ہوا جہاں سعودی سپر کپ کے فائنل میچ میں اتحاد کو الہلال کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس ہار کے بعد فیلڈ کے قریب کھڑے ایک مشتعل شخص نے اتحاد کے کھلاڑی کو کوڑے مارنا شروع کر دیے تھے۔

بظاہر فٹبالر عبدالرزاق حمد اللہ نے ایک فین پر پانی پھینکا تھا۔ اس کے بعد فین نے مشتعل ہو کر کھلاڑی پر کوڑے سے ضربیں لگائیں۔ سعودی فٹبال فیڈریشن (ایف اے ایف ایف) نے کہا کہ اسے ’ذلت آمیز مناظر دیکھ کر حیرانی ہوئی۔

Share With:
Rate This Article