Homeکھیلحسن علی کی سلیکشن،شاہد آفریدی نے سوالات اٹھادئیے

حسن علی کی سلیکشن،شاہد آفریدی نے سوالات اٹھادئیے

حسن علی کی سلیکشن،شاہد آفریدی نے سوالات اٹھادئیے

حسن علی کی سلیکشن،شاہد آفریدی نے سوالات اٹھادئیے

کراچی :(ویب ڈیسک ) دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ میں فاسٹ بولر حسن علی کی سلیکشن،قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوالات اٹھادئیے۔

تفصیلات کے مطابق نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ زمان خان اور محمد علی انکی جگہ بہتر آپشن تھے۔ حسن علی کی سلیکشن سے حیران ہوں، مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کس کارکردگی کی بنیاد پر انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا البتہ انکی جگہ اسامہ میر کو شامل کیا جاسکتا تھا۔

بوم بوم آفریدی نے مزید کہا کہ اسامہ میر نے مستقل مزاجی سے پرفارم نہیں کیا لیکن مجھے لگتا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کیلئے لیگ اسپنر کو بٹھانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ہوسکتا ہے کہ افتخار احمد، آغا سلمان، صائم ایوب کے اسپن آپشنز کو دیکھتے ہوئے انہیں ڈراپ کیا گیا ہو۔

قبل ازیں گزشتہ روز دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں فاسٹ بولر حسن علی اور آغا سلمان کی واپسی جبکہ اسامہ میر اور زمان خان کو ڈراپ کیے جانے پر سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان کے اعلان کردہ اسکواڈ میں ابرار احمد، اعظم خان، فخز زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں، ٹیم کی کپتانی بابراعظم کریں گے۔

حارث رؤف، حسن علی اور سلمان علی آغا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ اعظم خان، عرفان خان اور محمد رضوان بھی فٹ ہوکر دوبارہ سے ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔

پریس کانفرنس میں سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد یوسف نے اسکواڈ کا اعلان کیا، سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے عثمان خان اور حسن علی کی سلیکشن پر وضاحت دی۔

فاسٹ باؤلر زمان خان اور اسپنر اسامہ میر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے، قومی اسکواڈ 4 مئی سے 3 روزہ مختصر تربیتی کیمپ کے بعد 7 مئی کوڈبلن کے لیے روانہ ہوگا۔

سلیکٹرز کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ اور ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ٹیم کا باقاعدہ اعلان انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے دوران کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا پاکستان بھارت کو ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں ہراسکے گا؟

Share With:
Rate This Article