Homeتازہ ترینکراچی کی خواتین کی سنی گئی: پنک بس سروس کےمزید2روٹس شروع

کراچی کی خواتین کی سنی گئی: پنک بس سروس کےمزید2روٹس شروع

Karachi-Pink-Bus-Service

کراچی کی خواتین کی سنی گئی: پنک بس سروس کےمزید2روٹس شروع

کراچی: (سنو نیوز) کراچی کی خواتین کی سنی گئی، سندھ حکومت نے پنک بس سروس کے مزید 2 روٹس کا افتتاح کرتے ہوئے، 2 ماہ تک فری سروس چلانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں خواتین کے لئے مزید 2 بسوں کے روٹس کا افتتاح کردیا ساتھ یہ بھی اعلان کیا کہ 2 ماہ تک خواتین سے کرایہ نہیں لیا جائے گا۔

تقریب کے بعد فریال تالپور، سینئر وزیر شرجیل میمن، مئیر کراچی مرتضی وہاب اور دیگر نے پاک ٹاؤر تک پنک بس میں سفر کیا، فریال تالپور نے بس میں موجود سہولتوں کے بارے میں بریفنگ بھی لی۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب :3 شہروں میں میٹرو بس پراجیکٹ کا اصولی فیصلہ

Share With:
Rate This Article