Homeتازہ ترینگزشتہ روز کمی کے بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

گزشتہ روز کمی کے بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت

گزشتہ روز کمی کے بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

کراچی: گزشتہ روز کمی کے بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا، فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹربینک میں ڈالر مہنگا

دوسری جانب جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2380 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقعہ ہوئی تھی، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے کمی دیکھی گئی تھی۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1700 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا۔

گزشتہ روز دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1458 روپے کی بڑی کمی دیکھنے کو ملی تھی جس کے بعد مارکیٹ میں 10 گرام سونا 2 لاکھ 14 ہزار 506 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔

عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی تھی، 17 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونا 2395 ڈالرز کا ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سوزوکی کا صارفین کی بچت کیلئے نیا انسٹالمنٹ پروگرام

اس سے قبل سونے کی قیمت ملک کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی، صرافہ مارکیٹ کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2ہزار 391 ڈالر تک پہنچ چکی جس کے باعث پاکستان کی مقامی مارکیٹ کی قیمتیں بھی اثرانداز ہوئی تھیں۔

گزشتہ روز سے قبل مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی تھی، جو کہ ملکی تاریخ میں اب تک بلند ترین قیمت ہے۔

Share With:
Rate This Article