Homeتازہ ترینسوزوکی کا صارفین کی بچت کیلئے نیا انسٹالمنٹ پروگرام

سوزوکی کا صارفین کی بچت کیلئے نیا انسٹالمنٹ پروگرام

سوزوکی موٹرزنے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھادی

سوزوکی کا صارفین کی بچت کیلئے نیا انسٹالمنٹ پروگرام

لاہور: (ویب ڈیسک) پاک سوزوکی نے حبیب میٹروپولیٹن بینک کے ساتھ مل کر ایک نیا قسط کا پلان پیش کیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی کاروں کی خریداری میں 8لاکھ روپے تک کی بچت کر سکتے ہیں۔

صارفین حبیب میٹرو آٹو فنانس کے تحت 18 فیصد کی مقررہ شرح پر بالکل نئی سوزوکی کاریں خرید سکیں گے۔ سوزوکی کی آلٹو، ویگن آر، کلٹس اور سوئفٹ اس آفر کے تحت قابل اطلاق ماڈلز میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

پاک سوزوکی کی ویب سائٹ کے مطابق، ماہانہ اقساط انشورنس اور ٹریکر پر مشتمل ہوں گی اور تبدیلی کے تابع ہوں گی۔

مزید تفصیلات پاک سوزوکی کی ویب سائٹ پر جانی جا سکتی ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاک سوزوکی کا نیا قسط کا منصوبہ سوزوکی کی جانب سے اپنی فروخت کو بحال کرنے کی ایک کوشش لگتا ہے کیونکہ مالی سال 2024 میں کاروں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال میں کاروں کی فروخت میں 36.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

پاک سوزوکی نے رپورٹ کیا کہ سیلز میں کمی اور ٹیکسوں کی بلندی کی وجہ سے کمپنی کو 2023 میں 10.07 بلین روپے کا نقصان ہوا۔

Share With:
Rate This Article