Homeپاکستانجمشید دستی اور محمد اقبال کی موجودہ سیشن میں شرکت معطل

جمشید دستی اور محمد اقبال کی موجودہ سیشن میں شرکت معطل

قومی اسمبلی/ فائل فوٹو

جمشید دستی اور محمد اقبال کی موجودہ سیشن میں شرکت معطل

اسلام آباد: (سنو نیوز) اسپیکر ایاز صادق نے صدر آصف علی زرداری کے خطاب کے دوران تضحیک آمیز حرکات کرنے پر جمشید دستی اور اقبال احمد خان کو قومی اسمبلی کے موجودہ سیشن سے معطل کر دیا۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ بہت مجبور ہوکر تکلیف میں یہ اقدام کر رہا ہوں، دونوں اراکین نے باجے بجائے اور ایوان کی توہین کی۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی سال کا پہلا قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں صدارتی خطاب پر بحث کی اجازت نہ ملنے پر سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شدید احتجاج کیا۔

نوید قمر کو بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایوان سے واک آوٹ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، صدر کے خطاب پر بحث شروع کی جائے۔

توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پانچ دہائیوں سے پاکستان دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، دہشتگردوں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ صدر مملکت کے خطاب کے دوران طوفان بدتمیزی سے پارلیمانی روایات کی توہین کی گئی۔

اجلاس میں دو نومنتخب ارکان سنی اتحاد کونسل کے پیر ظہور حسین قریشی اور صدف احسان نے بھی حلف اٹھایا۔ صدف احسان کے حلف اٹھانے پر جے یو آئی کے ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا مخصوص نشست کے لیے ان کانام جے یو آئی نے نہیں دیا تھا۔

Share With:
Rate This Article