Homeپاکستانعمران اور بشریٰ بی بی کی طبی معائنے کی درخواستیں منظور

عمران اور بشریٰ بی بی کی طبی معائنے کی درخواستیں منظور

بشریٰ بی بی، عمران خان/ فائل فوٹو

عمران اور بشریٰ بی بی کی طبی معائنے کی درخواستیں منظور

اسلام آباد: (سنو نیوز) احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواستیں منظور کرلیں۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی۔

جج ناصر جاوید رانا نے عدالت میں نصب اضافی دیواروں کو فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جب تک دیواریں ہٹائی نہیں جاتیں سماعت آگے نہیں بڑھائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جمشید دستی اور محمد اقبال کی موجودہ سیشن میں شرکت معطل

عدالتی حکم کے بعد سماعت میں ایک گھنٹے کا وقفہ کیا گیا جس دروان عدالت میں نصب کچھ لکڑی کی دیواروں کو جیل انتظامیہ نے ہٹا دیا۔ وکلاء صفائی کی جانب سے دوران سماعت میڈیا کو مشکلات سے متعلق درخواست دائر کی گئی جس پر جج ناصر جاوید رانا نے میڈیا نمائندگان کو روسٹرم پر بلا لیا۔

احتساب عدالت کے حکم پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی بھی روسٹرم پر آگئے۔ جج نے میڈیا نمائندگان سے سماعت میں درپیش مشکلات سے متعلق استفسار کیا جس پر صحافیوں نے جواب دیا کہ عدالتی کارروائی سننے میں مشکلات ہیں۔ جج نے جیل انتظامیہ کو اقدامات کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کا انڈوسکوپی ٹیسٹ نجی ہسپتال سے دو روز میں کروانے کا حکم دے دیا۔ جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا انڈوسکوپی ٹیسٹ ڈاکٹر عاصم یونس اور سرکاری ڈاکٹر کے زیر نگرانی کروایا جائے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Share With:
Rate This Article