Homeکھیلپاک بھارت سیریز،روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی

پاک بھارت سیریز،روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی

پاک بھارت سیریز ،روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی

پاک بھارت سیریز،روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی

ممبئی :(ویب ڈیسک )پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کے معاملے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نےخاموشی توڑ دی، سیریز کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ پوڈکاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے میزبا ن نے بھارتی کپتان سے پوچھا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستان اور بھارت کا مستقل بنیادوں پر کھیلنا کرکٹ کیلئے فائدہ مند ہوگا؟۔

سوال کے جواب میں روہت شرما نے کہا کہ مجھے اس بات پرپوری طرح سے یقین ہے کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہیں، ان کے پاس بلاشبہ شاندار باؤلنگ لائن ہے جس کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان شائقین کو ٹکر کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

روہت شرما نے اس حوالے سے مزید کہا کہ میرے خیال میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جانے والا آخری ٹیسٹ میچ دوہزار چھ اور دوہزار آٹھ کے درمیان کھیلا گیا تھا، جہاں وسیم جعفر نے کولکتہ میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔

اس موقع پر روہت شرما سے پوچھا گیا کہ کیا وہ پاکستان کیساتھ باقاعدہ سیریز شیڈول ہونے کو پسند کریں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم مقابلہ کرنا چاہتے ہیں! آئی سی سی مقابلوں میں بھی تو کھیلتے ہیں، مجھے کرکٹ میں دلچسپی ہے اور میں کچھ نہیں دیکھ رہا۔

سال 2007 کے بعد سے دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی گئی، خراب سیاسی تعلقات کے باعث روایتی حریف محض آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتے ہیں۔

گذشتہ سال پاکستان میں ہونے والے ایشیا ء کپ میں بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث پاک بھارت میچز نیوٹرل مقام پر ہوئے تھے،اگلے سال چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے جس میں بھارت کی شمولیت ابھی تک غیر یقینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ٹی 20 سیریز کا آج سے آغاز ہوگا

Share With:
Rate This Article