Homeکھیلنیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان،بارش کے باعث پہلا میچ بے نتیجہ ختم

نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان،بارش کے باعث پہلا میچ بے نتیجہ ختم

نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان،بارش کے باعث پہلا میچ بے نتیجہ ختم

نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان،بارش کے باعث پہلا میچ بے نتیجہ ختم

راولپنڈی :(سنونیوز)پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز،پہلا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا،بارش کے باعث میچ کو بار بار روکنا پڑا،صرف دو گیندوں کا کھیل ممکن ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈ ی میں شیڈول پہلا ٹی ٹوینٹی میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو ا جس کی وجہ سے ٹاس لیٹ ہواتاہم بارش رکنے کے بعد میچ آفیشلز نے گرائونڈ کا دورہ کیا اور میچ شروع کرنے کا کہا۔

یوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔جیسے ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم بیٹنگ کے لیے آئی تو بارش شروع ہوگئی جس پر دونوں ٹیمیں دوبارہ پویلین لوٹ گئیں۔

بارش تھمنے کے بعد میچ آفیشلز کی جانب سے میچ کو 5 اوورز تک محدود کردیا گیا،

شاہین شاہ آفریدی نے پہلا اوور کیا جس میں انہوں نے پہلی گیند پر 2 رنز دئیے جبکہ اگلی گیند پر انہوں نے کیوی اوپنر کو کلین بولڈ کردیا۔

دوسری گیند ہوتے ہی دوبارہ سے بارش کی انٹری ہوگئی جس پر میچ کوبغیر نتیجہ ختم کردیا گیا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب اس سیریز میں بابراعظم کے پاس مختصر فارمیٹ کے کئی اہم سنگ میل عبور حاصل کرنے کا موقع موجود ہوگا۔بطور کپتان ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ فتوحات کا ریکارڈ چھیننے کیلیے انہیں 3 میچز میں فتح درکار ہیں۔

بابراعظم اب تک 71 میں سے 42 ٹی20 میچز میں ٹیم کو کامیابی دلا چکے، ان کے مقابلے میں مسابا نے 44 میں کامیابی پائی، اسی طرح بطور کپتان انھیں سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل رنز کا ریکارڈ ایرون فنچ سے قبضے میں لینے کیلیے مزید 42 رنز بنانے کی ضرورت ہے۔

بابراعظم نےٹیم کی قیادت کرتے ہوئے اس طرز میں فی الحال 65 میچز میں 2195 رنز بنائے ہیں، فنچ نے 2236 رنز اسکور کیے تھے، اس کے ساتھ وہ کوہلی کو سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل رنز میں پیچھے چھوڑسکتے ہیں، بابراعظم نے اب تک 103 اننگز میں 3 ہزار 698 رنز اسکور کیے۔

مختصر فارمیٹ کے انٹرنیشنل سطح پر سب سے زیادہ رنز کے معاملے میں وہ تیسرے نمبر پر ہیں، ٹاپ پر موجود ویراٹ کوہلی نے 109 اننگز میں 4 ہزار 37 رنز بنائے، بھارتی کپتان روہت شرما 143 میچز میں 3 ہزار 974 رنز اسکور کرچکے ہیں، بابراعظم اوپر آنے کیلیے آنے والی ٹی 20 سیریز میں کم سے کم 340 رنز بنانا ہوں گے، اس صورت میں وہ کوہلی اور روہت شرما دونوں کو ہی پیچھے چھوڑ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

اعظم خان گھٹنے اور پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا

Share With:
Rate This Article