Homeتازہ ترینپاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ٹی 20 سیریز کا آج سے آغاز ہوگا

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ٹی 20 سیریز کا آج سے آغاز ہوگا

Pakistan-Vs-New-Zealand

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: ٹی 20 سیریز کا آج سے آغاز ہوگا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز آج سے شروع ہونے جارہی ہے، ہوم سیریز کا پہلا میچ آج شام 7 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

ٹی 20 سیریز میں فتح کا عزم لئے شاہین اور کیویز ہونگے ایک دوسرے کے مدمقابل، بابراعظم کی قیادت میں کم بیک کرنے والے محمد عامر اور عماد وسیم کی پرفارمنس پر سب کی نگاہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز،بابراعظم نئے ریکارڈ بنانے کو تیار

عثمان خان بھی پہلی بار پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے اور شائقین کرکٹ کو ان کی جارحانہ بیٹنگ کے نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کپتان کین ولیم سن سمیت کئی اہم کھلاڑیوں کے بغیر میدان میں اترے گی، نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جانب سے اس بار نئے کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔

ماضی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ 39 ٹی 20 میچز میں آمنے سامنے آچکے ہیں جس میں گرین شرٹس کو 21 اور بلیک کیپس کو 17 میچز میں کامیابی ملی جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز شیڈول ہے جس کا پہلا میچ آج شام 7 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے 12 میچ ہیں، کوشش ہوتی ہے غلطیوں سے سیکھیں اور ان کو سدھاریں۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ سیریز میں شرکت مشکوک

کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ کاکول میں کیمپ لگایا، فٹنس کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے اور نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی پرفارمنس دے کر سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے اس دورے پر ٹیم کی قیادت کرنے پر فخر ہے، ہمارے اسکواڈ کے زیادہ تر کھلاڑی کافی ٹی 20 کرکٹ کھیل چکے ہیں اور ہماری ٹیم اس فارمیٹ کو بہت اچھے سے جانتی ہے۔

Share With:
Rate This Article