Homeکھیلنیوزی لینڈ کیخلاف سیریز،بابراعظم نئے ریکارڈ بنانے کو تیار

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز،بابراعظم نئے ریکارڈ بنانے کو تیار

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز،بابراعظم نئے ریکارڈ بنانے کو تیار

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز،بابراعظم نئے ریکارڈ بنانے کو تیار

کراچی:(ویب ڈیسک )نیوزی لینڈ کیخلاف ہونے والی سیریز میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے بلے سے کئی ریکارڈ بننے کو تیار۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی20 میچز کی سیریزکا آغاز جمعرات سے ہوگا، اس سیریز میں بابراعظم کے پاس مختصر فارمیٹ کے کئی اہم سنگ میل عبور حاصل کرنے کا موقع موجود ہوگا، بطور کپتان ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ فتوحات کا ریکارڈ چھیننے کیلیے انہیں 3 میچز میں فتح درکار ہیں۔

بابراعظم اب تک 71 میں سے 42 ٹی20 میچز میں ٹیم کو کامیابی دلا چکے، ان کے مقابلے میں مسابا نے 44 میں کامیابی پائی، اسی طرح بطور کپتان انھیں سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل رنز کا ریکارڈ ایرون فنچ سے قبضے میں لینے کیلیے مزید 42 رنز بنانے کی ضرورت ہے۔

بابراعظم نےٹیم کی قیادت کرتے ہوئے اس طرز میں فی الحال 65 میچز میں 2195 رنز بنائے ہیں، فنچ نے 2236 رنز اسکور کیے تھے، اس کے ساتھ وہ کوہلی کو سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل رنز میں پیچھے چھوڑسکتے ہیں، بابراعظم نے اب تک 103 اننگز میں 3 ہزار 698 رنز اسکور کیے۔

مختصر فارمیٹ کے انٹرنیشنل سطح پر سب سے زیادہ رنز کے معاملے میں وہ تیسرے نمبر پر ہیں، ٹاپ پر موجود ویراٹ کوہلی نے 109 اننگز میں 4 ہزار 37 رنز بنائے، بھارتی کپتان روہت شرما 143 میچز میں 3 ہزار 974 رنز اسکور کرچکے ہیں، بابراعظم اوپر آنے کیلیے آنے والی ٹی 20 سیریز میں کم سے کم 340 رنز بنانا ہوں گے، اس صورت میں وہ کوہلی اور روہت شرما دونوں کو ہی پیچھے چھوڑ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ سیریز میں شرکت مشکوک

Share With:
Rate This Article