Homeتازہ تریندنیا کا پہلا واٹر پروف اسمارٹ فون

دنیا کا پہلا واٹر پروف اسمارٹ فون

Oppo will launch the first full-level waterproof phone in the world on April 12

دنیا کا پہلا واٹر پروف اسمارٹ فون

بیجنگ:(ویب ڈیسک) اوپو بہت جلد ایک نیا فون متعارف کروا رہا ہے جسے دنیا کا پہلا ‘مکمل طور پر واٹر پروف’ فون قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کا نام Oppo A3 Pro ہوگا۔ اسے IP69 ریٹنگ ملی ہے۔

تفصیل کے مطابق اوپو جلد ہی ایک نیا اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہا ہے، جسے کمپنی دنیا کا پہلا ‘مکمل طور پر واٹر پروف’ فون قرار دے رہی ہے۔ اس فون کا نام Oppo A3 Pro ہوگا اور اسے 12 اپریل کو لانچ کیا جائے گا۔

یہ فون پانی دونوں سے محفوظ رہے گا کیونکہ اسے IP69 ریٹنگ ملی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اے 3 پرو کا ڈسپلے بھی واٹر پروف ہے اور گرنے کی صورت میں بھی ٹوٹنے سے بچ جائے گا۔ مجموعی طور پر، Oppo کہہ رہا ہے کہ ان کا نیا فون بہت پائیدار ہے۔

Oppo A3 Pro کو سب سے پہلے چین میں جبکہ بعد ازاںدیگر مارکیٹوں میں بھی لانچ کیا جائے گا۔معروف ٹپسٹر ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن نے چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر دعویٰ کیا ہے کہ Oppo A3 Pro میں بہت بڑی اسکرین اور بیٹری ملے گی۔

ان کے مطابق اس فون میں 6.7 انچ کی 1080p 120Hz خمیدہ OLED اسکرین اور 5,000mAh کی طاقتور بیٹری ہوگی۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ فون MediaTek 7050 پروسیسر پر چلے گا جو کہ 5G چپ ہے۔

اس فون میں 12 جی بی ریم اور 512 جی بی تک سٹوریج ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ فون کی پشت پر تین کیمرے ہونے کا بھی اشارہ بھی دیا گیا ہے۔ مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہو سکتا ہے لیکن باقی دو کیمروں کے بارے میں ابھی تک معلومات نہیں ہیں۔

چین میں لانچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اوپو کمپنی کے صدر بو لیو نے کہا، ‘اوپو اے 3 پرو دنیا کا پہلا ‘مکمل طور پر واٹر پروف’ فون ہے، جو بہت مضبوط اور دیرپا بیٹری کے ساتھ آئے گا۔ اے سیریز کے فون میں اوپو کی پائیدار ٹیکنالوجی کا یہ پہلا استعمال ہے۔ یہ فون نا صرف پانی میں خراب نہیں ہو گا بلکہ گرنے کی صورت میں ٹوٹنے کا خطرہ بھی کم کر دے گا۔ اس کے علاوہ کمپنی A2 Pro کی ‘چار سال کی بیٹری وارنٹی’ کو بھی بہتر کر رہی ہے۔

Share With:
Rate This Article