Homeتازہ ترینماہ رمضان کے روحانی فوائد کون کون سے؟

ماہ رمضان کے روحانی فوائد کون کون سے؟

Ifftar

ماہ رمضان کے روحانی فوائد کون کون سے؟

کراچی: (سنو نیوز) ماہ رمضان کو تمام مہینوں کے سردار کی حیثیت حاصل ہے، اس مہینے کی برکات کا احاطہ کرنا کسی عام مسلمان کی استعداد سے باہر ہے، اس ماہ کے جہاں لامتناہی جسمانی فیوض ہیں، وہیں اس کے روحانی فوائد کا اندازہ لگانا بھی ناممکن ہے۔

دنیاوی بھاگ دوڑ اور نفسانی خواہشات کی تکمیل کی جنگ میں انسان اپنا سکون کھو بیٹھتا ہے، ایسے میں رمضان المبارک میں رحمت خداوندی ہمارے دلوں سے گناہوں کی میل کو دھو ڈالتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں مہنگائی مافیا کی من مانیاں

قرآن کریم میں یہ بات واضح بیان کی گئی ہے کہ ”سن لو! اللّٰہ کی یاد ہی سے دل چین پاتے ہیں۔” علمائے کرام کہتے ہیں کہ روزہ جسمانی کے ساتھ ساتھ تزکیۂ نفس کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔

روزہ دار کے دل و دماغ میں خواہشات کا سیلاب تھم جاتا ہے، نفس امارہ کی تیزی اور تندہی ختم ہوجاتی ہے کیونکہ روزہ انسان میں صبر اور تقوی پیدا کرتا ہے۔

تقوی اور صبر کے ساتھ ساتھ روزے کے دیگر بے شمار روحانی فوائد ہیں، اسلام کے اس بنیادی رکن سے تقویٰ و طہارت پیدا ہوتی ہے جو ہر مومن کے لئے ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہ رمضان میں پاکستان کےروشنیوں کےشہر کراچی میں ڈاکو بےلگام

Share With:
Rate This Article