ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں مہنگائی مافیا کی من مانیاں
Image

لاہور: (سنو نیوز) ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی مہنگائی مافیا کی من مانیاں جاری، مہنگائی رحمتوں کے مہینے میں لوگوں کے لیے زحمت بن گئی۔

غریب ہر چیز کے دام سن کر پریشان ہوجاتا ہے کہ کیا خریدے کیا چھوڑے، لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث کچھ سمجھ نہیں آتا اور حکومت نے چپ سادھ رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/17/03/2024/pakistan/73323/

آج کل سب کا یہ حال ہے کہ جیب میں جتنے پیسے تھے ختم، تھیلا پھر بھی خالی کا خالی، شہری اور خریدار فروٹ کے دام پوچھ کر حیران جبکہ سبزیوں کے رینٹ سن کرپریشان ہوجاتے ہیں۔

شہری بھی مہنگائی کے باعث پریشان ہیں کہ کیا چیز خریدیں یا کیا چیز چھوڑیں، ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہوتا ہے لیکن اس ماہ میں بھی مہنگائی اور مہنگائی مافیا عوام کیلئے زحمت بن گئے ہیں۔

مہنگائی مافیا نے ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں غریبوں کے لیے زحمتیں بڑھا دی ہیں، حکومت کی خاموشی کے باعث مہنگائی مافیا بے لگام اور من مانے ریٹس میں چیزیں فروخت کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/26/02/2024/pakistan/70875/

عوام کا کہنا ہے کہ فروٹس اور سبزیاں اسٹور کرنے والوں کے خلاف بروقت کارروائی کی ہوتی تو آج غریب کو کھجور، کنو، سیب اور سبزیاں سستے داموں مل رہی ہوتیں۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ رمضان پیکج کی تقسیم سے کہیں بہتر ہے کہ مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے تاکہ معاشرے کا ہر طبقہ سکھ کا سانس لے سکے اور مہنگائی بھی کنٹرول ہوسکے۔