Homeکھیلعامر اور عماد کے بعد عمران نذیر کا بھی واپسی کا اعلان

عامر اور عماد کے بعد عمران نذیر کا بھی واپسی کا اعلان

قومی کرکٹر عمران ںذیر/ فائل فوٹو

عامر اور عماد کے بعد عمران نذیر کا بھی واپسی کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) محمد عامر اور عماد وسیم کی واپسی کے بعد قومی کرکٹر عمران نذیر نے کرکٹ میں واپسی کرتے ہوئے ٹریننگ شروع کر دی ہے اور اب اعلیٰ سطح پر کرکٹ کھیلنے کی ٹھان لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران نذیر نے اپنے ٹریننگ سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دوبارہ کرکٹ کی طرف واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے، کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹ ہونا بہت ضروری ہے، میں اگر فٹنس لیول حاصل کرتا ہوں تو کیوں اعلیٰ سطح پر کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

کپتان کی تبدیلی،پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف سامنے آگیا

عمران نذیر کا کہنا تھا کہ میں چونکہ بہت عرصہ کرکٹ سے باہر رہا ہوں اس لیے مجھے فٹنس کے لیے تھوڑا وقت لگے گا، میں سمجھتا ہوں اور مجھے یقین بھی ہے کہ اگر میں فٹنس اور کرکٹ اسکلز پرایک دو ماہ کام کروں تو اچھی کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں دوبارہ صحت مند ہوا ہوں تو پھر مجھے اللہ کھلا بھی سکتا ہے، میں ضرور ایک دن اچھے لیول کی کرکٹ کھیلوں گا، میری سلو پوائزننگ کی گئی اس کے لیے میں کسی کا نام نہیں لوں گا، بس ان کے لیے دعا کروں گا، میری ریکوری میں بہت ٹائم لگا، 7 سال بعد کرکٹ کے میدان میں آیا، یہ میری زندگی کا ایک ڈراؤنا خواب تھا جسے اب میں بھلا چکا ہوں۔

عمران نذیر کا کہنا تھا کہ زندگی اور صحت ملی ہے اس لیے اب دوبارہ کھیلنا شروع کردیا ہے، میں جاتے جاتے اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں کیونکہ کرکٹ میرا روزگار ہے، میں اپنے بچوں اور نوجوانوں کے لیے انسپائریشن بننا چاہتا ہوں کہ کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے، ہمیشہ ڈٹے رہنا چاہیے جیسے کہ اب میں ڈٹ گیا ہوں کہ مجھے اچھے لیول کی کرکٹ کھیلنا ہے۔

واضح رہے کہ عمران نذیر 8 ٹیسٹ، 79 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔

Share With:
Rate This Article