HomeGazaغزہ میں اسرائیلی بربریت جاری: ہسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری: ہسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا

Gaza

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری: ہسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) غزہ میں قابض صیہونی افواج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری، اسرائیلی فوج نے الاقصیٰ ہسپتال کے قریب ٹینٹوں میں مقیم فلسطینیوں پر بم برسا دیئے۔

صیہونی فورسز کی رفح، شجائیہ، المغازی اور خان یونس کے اطراف میں بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو غزہ میں امداد کی اجازت دینے کا حکم

گزشتہ 24 گھنٹے میں 77 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور ایک سو 2 فلسطینی حملے میں زخمی ہوگئے، 32ہزار782 فلسطینی اب تک اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن کر شہید ہوچکے ہیں اور شہدا میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال کا 13ویں روز بھی محاصرہ کر رکھا ہے اور محاصرے کے دوران اب تک 400 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ میں الاقصیٰ ہسپتال پر اسرائیلی فورسز کی بمباری سے 4 افراد شہید اور 2 صحافیوں سمیت 17 زخمی ہوگئے جبکہ دیر البلاح شہر میں ہسپتال کے صحن میں بے گھر افراد اور صحافیوں کے خیموں پر میزائل داغے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

مودی سرکار نے ہردیپ سنگھ نجر کی ڈاکیومنٹری پر پابندی لگادی

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیل بربریت میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ سینکڑوں معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت غزہ میں قحط سالی کی صورتحال ہے اور لوگ بھوک اور پیاس کے باعث زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔

Share With:
Rate This Article