ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی
Image
لاہور: (سنو نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کر دی جس کے بعد گھریلو سلینڈر 76 روپے 9 پیسے سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 250 روپے 34 پیسے مقرر کردی گئی۔ اپریل کے لیے ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 2 ہزار 954 روپے میں مل سکے گا۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/31/03/2024/pakistan/75151/ دوسری جانب حکومت نے عید الفطر سے قبل عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث بننے والا ایک اور فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ کردیا۔ اپنے اعلامیے میں وزارت خزانہ نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز پر مقرر کی گئی پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج (یکم اپریل) سے ہوگا۔