ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی

4/1/2024 4:08
لاہور: (سنو نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کر دی جس کے بعد گھریلو سلینڈر 76 روپے 9 پیسے سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 250 روپے 34 پیسے مقرر کردی گئی۔
اپریل کے لیے ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 2 ہزار 954 روپے میں مل سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/31/03/2024/pakistan/75151/
دوسری جانب حکومت نے عید الفطر سے قبل عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث بننے والا ایک اور فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ کردیا۔
اپنے اعلامیے میں وزارت خزانہ نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز پر مقرر کی گئی پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج (یکم اپریل) سے ہوگا۔
ضرور پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025

متحدہ عرب امارات کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی کا نیا ہدایت نامہ جاری
April, 8 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage