ماہ رمضان میں پاکستان کےروشنیوں کےشہر کراچی میں ڈاکو بےلگام
Image

کراچی: (سنو نیوز) ماہ رمضان میں بھی کراچی میں ڈاکو بے لگام، سخت سیکیورٹی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، 18 دنوں میں 8 شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کی اشیا سے بھی محروم کردیا گیا۔

روشنیوں کے شہر کراچی میں ڈاکوؤں کا قہر،رحمتوں کے مہینے میں بھی بے گناہ شہریوں کے جنازے اٹھنا کم نہ ہوئے، ماہ رمضان کے 18 روز میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر خاتون سمیت 9 شہریوں کو موت کی نیند سلادیا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/29/03/2024/latest/74909/

سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق ماہ صیام کے دوران اب تک 2100 موبائل فونز، 4180 سے زائد موٹر سائیکلوں اور 90 گاڑیوں کے چوری یا چھینے جانے کی وارداتیں رپورٹ کی جاچکی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے رکھوالے بھی جرائم کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، 18 روز میں 6 ڈاکو مقابلوں میں مارے جاچکے جب کہ 200 کے قریب ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

شہری کہتے ہیں پولیس بھی ڈاکووں کی طرح صرف رشوت ستانی میں مصروف ہے جبکہ ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/29/03/2024/latest/74903/