28 April 2024

Homeٹیکنالوجیگوگل اسٹور پرموجود 28 ایپس خطرناک قرار

گوگل اسٹور پرموجود 28 ایپس خطرناک قرار

گوگل اسٹور پرموجود 28 ایپس خطرناک قرار

گوگل اسٹور پرموجود 28 ایپس خطرناک قرار

لندن :(ویب ڈیسک )اینڈر ائیڈ صارفین کے لیے بری خبر ،گوگل پلے اسٹور پر موجود 28 ایپس خطرنک قرار،فوری ڈیلیٹ کرنے کی تجویز پیش ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق 28 کے قریب ایسی اپیس ہی جو مفت وی پی این کے بھیس میں موجود ہیں۔

دیکھا جائے تو مشکوک ایپلی کیشنز کو پلے اسٹور پر آنے سے قبل روکنے کے لیے گوگل کا نظام کافی مناسب ہے لیکن کچھ ایپس پھر بھی پلے اسٹور تک پہنچنے میں کامیاب رہتی ہیں۔

ٹیک ماہرین کے مطابق مذکورہ ایپ میں سے کوئی بھی ایک ایپ جب اینڈرائیڈ فون میں ڈاؤن لوڈ کی جائے گی تو وہ ڈیوائس ایک خفیہ پراکسی کے طور پر استعمال ہوگی۔

پراکسی کو ہیکرز کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی مشکوک حراکات کو چھپانے کے لیے انٹرنیٹ ٹریفک کو گھروں میں موجود ڈیوائسز کے ذریعے گزار سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسمارٹ فون کو سست کرنے والی 5 عادتیں

ہیکرز کا ایسا کرنا ان کی مشکوک سرگرمیوں کو جائز انٹرنیٹ ٹریفک کی طرح پیش کرتا۔

یہ طریقہ کار عموماً اشتہارات کے فراڈ، اسپیمنگ، فشنگ اور لاگن کی معلومات اور پاسورڈ چرانے جیسی کارروائیوں کے بعد بچنے میں مدد دیتا ہے۔

وہ صارفین جنہوں نے ان میں سے کوئی ایک بھی ایپ انسٹال کی ہوگی ان کے انٹرنیٹ بینڈوتھ پر ان کے علم کے بغیر ہیکرز کا قبضہ ہوجائے گا۔

بدترین صورت میں صارف کا گھر مشکوک سرگرمیوں کا مرکز سمجھا جا سکتا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

Share With:
Rate This Article