Homeتازہ ترینشیکھر دھون کی بیٹے کی سالگرہ پر جذباتی پوسٹ

شیکھر دھون کی بیٹے کی سالگرہ پر جذباتی پوسٹ

شیکھر دھون کی اپنے بیٹ؁ زورآور کیساتھ تصویر

شیکھر دھون کی بیٹے کی سالگرہ پر جذباتی پوسٹ

ممبئی:(سنو نیوز) بھارتی بلے باز شیکھر دھون نے اپنے بیٹے زوراور کی سالگرہ پر انسٹاگرام پر جذباتی پیغام لکھا ہے۔ سوشل میڈیا پریہ پیغام وائرل ہو چکا ہے۔

شیکھر دھون نے اس پیغام میں اپنے بیٹے کو بتایا ہے کہ اگرچہ وہ ایک سال سے ان سے نہیں ملے لیکن وہ ہمیشہ ان کے دل میں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ تین ماہ سے انہیں ہر اس ذریعے سے بلاک کر دیا گیا ہے جس سے وہ اپنے بیٹے سے رابطہ کر سکتے تھے۔ رواں برس اکتوبر میں دہلی کی ایک عدالت نے کرکٹر شیکھر دھون اور ان کی اہلیہ عائشہ کی طلاق کو منظور کر لیا تھا۔ شیکھر دھون اپنی اہلیہ عائشہ مکھرجی سے الگ رہ رہے تھے۔ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 37 سالہ شیکھر دھون کو ذہنی اذیت کی بنیاد پر طلاق دے دی تھی۔

اس دوران عدالت نے کہا تھا کہ شیکھر دھون کو ان کی اہلیہ نے اپنے بیٹے سے برسوں تک الگ رکھ کر ذہنی اذیت دی تھی۔ عدالت نے دھون کو ہندوستان اور آسٹریلیا میں اپنے بیٹے سے ملنے کی اجازت بھی دی تھی۔

یہ پیغام اپنے بیٹے کے لیے لکھا:

دھون نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “میں ایک سال سے آپ سے نہیں ملا اور اب مجھے تین ماہ سے زیادہ عرصے سے ہر جگہ سے بلاک کر دیا گیا ہے۔ اسی لیے میں پرانی تصویر پوسٹ کر رہا ہوں اور آپ کو مبارکباد پیش کر رہا ہوں۔ سالگرہ مبارک ہو، میرے بچے۔”

“میں آپ سے براہ راست نہیں مل سکتا لیکن اس دنیا میں ٹیلی پیتھی نام کی ایک چیز ہے، میں آپ سے اپنے دل سے جڑا ہوا ہوں، مجھے آپ پر بہت فخر ہے، میں جانتا ہوں کہ آپ اچھے کام کر رہے ہیں اور اچھی طرح سے بڑے ہو رہے ہیں۔ پاپا آپ کو ہمیشہ یاد کرتے ہیں۔ اور آپ سے محبت کرتےہیں۔ خدا کے فضل سے جب ہم ملیں گے تو آپ مجھے مسکراہٹ کے ساتھ منتظر پائیں گے۔ شرارتی بنیں لیکن نقصان دہ نہیں۔ لوگوں کی مدد کریں، مہربان بنیں، صبر کرنا سیکھیں اور مضبوط بنیں۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shikhar Dhawan (@shikhardofficial)

عدالت نے عائشہ مکھرجی کو یہ بھی حکم دیا تھا کہ وہ ہر سال اپنے بیٹے کے اسکول کی چھٹیوں کے دوران ہندوستان آئیں اور انہیں کم از کم نصف چھٹیاں اپنے والد اور اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کی اجازت دیں۔ دھون نے عدالت میں اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ان کی اہلیہ نے شروع میں کہا تھا کہ وہ ہندوستان میں ان کے ساتھ رہیں گی۔ لیکن وہ ایسا نہ کر سکیں اور پھر کہا کہ اسے اپنے سابق شوہر سے کیے گئے وعدے کے مطابق آسٹریلیا میں ہی رہنا پڑے گا۔

عائشہ کی پہلی شادی سے دو بیٹیاں ہیں۔ عائشہ نے اپنے سابق شوہر سے وعدہ کیا تھا کہ وہ آسٹریلیا نہیں چھوڑیں گی۔ اس وقت عائشہ اپنی دو بیٹیوں اور بیٹے کے ساتھ آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔ عدالت نے شیکھر دھون کے زیادہ تر دلائل کو قبول کر لیا ہے۔ لیکن بیٹے زوراور کی مستقل تحویل کے حوالے سے کوئی حکم دینے سے انکار کر دیا۔

شیکھر دھون نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز 2010 ء میں آسٹریلیا کے خلاف کیا تھا۔ ان کا ٹیسٹ ڈیبیو 2013 ء میں موہالی میں ہوا تھا۔ انہوں نے ون ڈے میں 167 میچ کھیل کر 6,793 رنز بنائے جبکہ ٹیسٹ میں انہوں نے 34 میچوں میں 2,315 رنز بنائے۔

Share With:
Rate This Article