Homeتازہ ترینجدہ جانے والے مسافر سے 6 کروڑ کی منشیات برآمد

جدہ جانے والے مسافر سے 6 کروڑ کی منشیات برآمد

جدہ جانے والے مسافر سے 6 کروڑ کی منشیات برآمد

جدہ جانے والے مسافر سے 6 کروڑ کی منشیات برآمد

کرچی :(ویب ڈیسک )جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کراچی سے جدہ جانے والے مسافرکے سامان سے 6 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد۔

کسٹمز حکام کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز نمبر ای آر811 کے ذریعے جدہ جانے والے مسافرسکندر زیب سے ائیرپورٹ حکام نے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کی جو اسکے سوٹ کیس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

حکام نے شک کی بنیاد پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے 1150 گرام ایمفیٹامائن برآمد کی۔ حکام کے مطابق برآمد ہونے منشیات کی بین الاقوامی مالیت 6کروڑ روپے ہے۔حکام نے ملزم کے خلاف کسٹم اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔

اس سے قبل ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا، ملزم کے پاسپورٹ کے ویزا صفحات ٹمپرڈ شدہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نعیم اختر کا تعلق حافظ آباد سے ہے۔ابتدائی تفتیش میں معلوہوا ہے کہ ملزم پاکستانی پاسپورٹ اور اصلی ویزے پر نائجیریا گیا تھا جہاں ایجنٹ سے اٹلی کا ویزا حاصل کر کے اٹلی جانے کی کوشش کی۔

ملزم نے 22 لاکھ روپے کے عوض اٹلی کا ویزا حاصل کیا تھا۔جعلی ویزا ہونے کی بنا پر ملزم نائجیریا سے سعودی عرب اور پھر پاکستان آیا جبکہ سعودی عرب پہنچنے پر ملزم نے اپنے پاسپورٹ پر لگا جعلی ویزا پھاڑ دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔

گذشتہ دنوں ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نےکارروائی کرتے ہوئےسنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم عمان سے گرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم راجن پور پولیس کو قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں مطلوب تھا۔ملزم کے خلاف سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

دوسری جانب ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی منظم گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

ڈائریکٹر لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور سکندر حیات کی زیر نگرانی ٹیم نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

Share With:
Rate This Article