Homeپاکستانایک ماہ کے دوران کروڑوں یونٹس کی اوور بلنگ کا انکشاف

ایک ماہ کے دوران کروڑوں یونٹس کی اوور بلنگ کا انکشاف

ایک ماہ کے دوران کروڑوں یونٹس کی اوور بلنگ کا انکشاف

ایک ماہ کے دوران کروڑوں یونٹس کی اوور بلنگ کا انکشاف

اسلام آباد:(ویب ڈیسک )غریب عوام مافیا کے رحم و کرم پر،ملک بھر میں ایک ماہ کے دوران 92 کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق کے مطابق ایک ماہ کے دوران 256 کنکشنز میں اووربلنگ کا انکشاف ہوا، ملوث عناصر کے خلاف 23 انکوائریاں اور 5 مقدمات درج کیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گھروں، سرکاری دفاتر میں اوور بلنگ کی مد میں اربوں روپے بجلی بلوں میں وصول کیےگئے اور ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں 92 کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کی گئی۔

اووربلنگ سے غریب عوام اور دیگر سرکاری اداروں کو 34 ارب 29 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے ہدایت کی کہ اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔بجلی کی اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عوام پرحکومت نےبجلی بم گرادیا: قیمت میں2روپے94 پیسےکااضافہ

Share With:
Rate This Article