Homeپاکستانعدت مکمل کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار

عدت مکمل کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار

عدت مکمل کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار

عدت مکمل کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار

لاہور:(ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، عدت پوری کیے بغیرمطلقہ بیوی کی بہن سے شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی سے متعلق کیس کا 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ عدت سے پہلے بیوی کی بہن سے شادی کرنا دو بہنوں کو بیک وقت نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے، اسلامی شریعت کے مطابق ایک شخص دو سگی بہنوں کو بیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتا۔

عدالتی فیصلےکے مطابق علما اس بات پر متفق ہیں کہ ایک شخص پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اس کی بہن سے شادی نہیں کر سکتا، کوئی شخص پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے کے بعد اس کی بہن سے شادی کر سکتا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اس کی بہن سے شادی فاسد تسلیم کی جائے گی، ایسا نکاح دو بہنوں کو ایک ہی وقت میں نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے، میاں بیوی پر لازم ہے کہ فاسد شادی کے بارے میں معلوم ہوتے ہی جلد ایک دوسرے سے علیحدہ ہو جائیں، اگر میاں بیوی ایسی شادی کو ختم نہیں کرتے تو قاضی کی ذمہ داری ہے کہ ان کی شادی ختم کرے۔

اگست 2023 کو صابر علی نے اپنے بہنوئی مصور حسین کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی، ایف آئی آر کے مطابق بہنوئی نے پہلی بیوی سے نکاح کی موجودگی میں اس کی چھوٹی بہن سے شادی کی، بہنوئی مصور حسین کے مطابق اس نے پہلی بیوی کو طلاق دینے کے 9 دن بعد اس کی دوسری بہن سے شادی کی، شریعت کے مطابق عدت 9 دن میں پوری نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں:

مریم نواز کا پولیس وردی پہننے کا معاملہ: عدالت کا بڑا حکم

Share With:
Rate This Article