Homeپاکستانوزیراعظم کے حکم پرایف بی آر میں بڑے تبادلے

وزیراعظم کے حکم پرایف بی آر میں بڑے تبادلے

وزیراعظم کے حکم پرایف بی آر میں بڑے تبادلے

وزیراعظم کے حکم پرایف بی آر میں بڑے تبادلے

اسلام آباد:(سنونیوز)ایف بی آر میں بڑے تبادلے،وزیراعظم کے حکم پر ایف بی آر کے 12 اعلی افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا۔

یف بی آر نے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، گریڈ 21 اور 22 کے 12 افسران کوعہدوں سے فارغ کرکے ان کی خدمات ایف بی آر ایڈمن پول کے سپردکردی گئی،ممبر کسٹمز اکاؤنٹنگ مکرم جاہ انصاری کی خدمات ممبر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئی۔

ممبر آئی آر پالیسی آفاق قریشی کی خدمات بھی ایڈمن پول کے سپرد کردی گئیں ،ممبر کسٹمز آپریشن ڈاکٹر فرید اقبال قریشی کو ایڈمن پول بھجوا دیا گیا ،شاہ بانو خان ڈی جی آئی او سی او کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا ، ڈاکٹر فرید اقبال قریشی ممبر کسٹمز آپریشن کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا ۔

طارق مصطفیٰ خان اکاؤنٹنگ ممبر اوراحمد رؤف ڈی جی لاء اینڈ پراسیکیوشن کی خدمات ایڈمن پول کے سپرد جبکہ حیدر علی دھریجہ چیف کمشنر کراچی کو ممبر ایڈمن پول بھیج دیا گیا ،محمد اعظم شیخ ڈی جی انٹرنل آڈٹ کو ممبر ایڈمن پول بھجوادیا گیا ۔

چیف کلکٹر اپریزمنٹ کراچی محمد سلیم کی خدمات ممبر ایڈمن پول کے سپرد جبکہ چیف کمشنر آر ٹی او کراچی ٹو عبد الوحید اوکیلی کی خدمات بھی ممبر ایڈمن پول کے سپرد ، چیف کمشنر آر ٹی او اسلام آباد خورشید مروت کی خدمات بھی ممبر ایڈمن پول کے سپرد کردی گئی۔

Share With:
Rate This Article