Homeپاکستانمیاں نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں قرارداد منظور

میاں نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں قرارداد منظور

میاں نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں قرارداد منظور

میاں نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں قرارداد منظور

لاہور:(سنونیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں میاں نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور ،مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ میاں نواز شریف کو 2017 میں ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا، میاں نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ نون کی صدارت سے جبری طور پر محروم کیا گیاتھا، آج جبکہ سازشی آرڈرز اور جعلی سزائیں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہیں،اللہ تعالی نے قائد میاں نواز شریف کو سرخرو کر دیا ہے۔

قراردادکے مطابق مسلم لیگ نون اپنے قائد میاں نواز شریف سے استدعا کرتی وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں ،پارٹی انکی ولولہ انگیز قیادت میں عوامی مقبولیت کی نئی جہتیں طے کر سکے،ضمنی انتخابات میں پارٹی کی بھرپور کامیابی پر پنجاب کی تنظیم بالخصوص پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

منظور ہونے والی قراردار کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت کا فلسطین پر صہونی مظالم کی پرزور مذامت کرنے پر ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،پارٹی قیادت فلسطین کے معصوم بچوں اور عورتوں پر ہونے والے مظالم ختم کروانے اور جنگ بندی کے لیے مزید کاوشیں کرے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ پنجاب کا تنظیمی اجلاس تھا جس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی ،اجلاس کا ایجنڈا آٹھ فروری دو ہزار چوبیس کے الیکشن کے بعد صورتحال پر رائے لینا تھا،آج یہ قرار داد پیش کی گئی ہے کہ نواز شریف جو ن لیگ کے قائد ہیں انھیں ایک سازش کے ذریعے ن لیگ کی صدارت سے الگ کیا گیا تھا۔

رانا ثنا ء اللہ بولے کہ اب چونکہ تمام جبر کی رکاوٹیں دور ہوچکی ہیںمسلم لیگ ن پنجاب کی خواہش ہے انھوں نے گزارش کی ہے کہ نواز شریف ن لیگ کی صدارت سنبھالے،ہمیں یقین ہیں کہ نواز شریف کی قیادت میں نہ لیگ پہلے سے زیادہ مقبول ہوگی، تنظیمی عہدیداران نے سیاسی صورتحال پر قابل عمل تجاویز دی ہیںان تجاویز کو قیادت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں وفاقی حکومت اور شہباز شریف کی کوششوں کی تائید کی گئی ہے، مریم نواز کی لیڈر شپ میں عوام کو ریلیف دینے پر ان کی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،پارٹی وفاقی اور پنجاب حکومت کے ساتھ کھڑی ہےجب جب ن لیگ کو موقع ملا ہے ملک کو ترقی دی ہےن لیگ نہ صرف اپنے امتیاز کو برقرار رکھے گی ۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک جمہوری ایک سیاسی جماعت ہے،ہم رائے کا اظہار کرنے میں ہمیشہ بھرپور انداز میں کرتے ہیں،ہم ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرتے ہیں،میاں نواز شریف کی لیڈر شپ میں ن لیگ آگے بڑھے گی ،ہم پاکستان کی عوام کو وہی لیڈر شپ فراہم کریں گے جو عوام دیکھنا چاہتی ہے،میاں شہباز شریف نے کوئی بھی کام نواز شریف کی مرضی کے بغیر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب: 50 مقامات پر فری وائی فائی سروس کا آغاز

Share With:
Rate This Article