Homeتازہ ترینخاکروب کی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکے کی دھمکی

خاکروب کی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکے کی دھمکی

خاکروب کی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکے کی دھمکی

خاکروب کی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکے کی دھمکی

راولپنڈی :(سنویوز)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خاکروب نے خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکے کی دھمکی دے دی ،تھانہ گنج منڈی پولیس نے متاثرہ خاتون ڈاکٹر عائشہ کی مدعیت میں خاکروب محمد افضال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ڈاکٹر عائشہ کی جانب سےایف آئی آر میں درج کردہ متن کے مطابق خاکروب محمد افضال تین چار ماہ حراساں کررہا ہے پاس سے گزرتے ہوئے غلط اشارے کرتا ہے۔

خاکروب ہسپتال میں قریب سے گزرتے غلط طریقوں سے ٹچ بھی کرتا ہے،خاکروب محمد افضال جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔

متن مقدمہ کے مطابق خاکروب نے معاملے سے متعلق کسی کو بتانے پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دی ہیں، چار ماہ سے چپ رہی۔

گذشتہ روز ملزم آپریشن تھیٹر میں بھی دھمکانے آیا،اسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا ملزم کے خلاف پہلے بھی ایسی شکایات سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

میڈیکل کالج کی طالبات سے بھری وین پولیس تھانے لے گئی

Share With:
Rate This Article