Homeتازہ ترینبھارتی انتخابات:ووٹ ڈالنے والے شہریوں کو مفت کھانے کی آفر

بھارتی انتخابات:ووٹ ڈالنے والے شہریوں کو مفت کھانے کی آفر

Food-For-Vote

بھارتی انتخابات:ووٹ ڈالنے والے شہریوں کو مفت کھانے کی آفر

بنگلورو:(ویب ڈیسک) جنوبی ہندوستان کے شہر بنگلورو میں، متعدد کمپنیوں نے جاری انتخابات میں ووٹ ڈالنے والوں کے لیے مفت کھانے سے لے کر مفت ٹیکسی کی سواری تک کی مراعات کا اعلان کیا ہے۔

کرناٹک کے بنگلورو شہر کے رہائشی عام طور پر کم تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے جانے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے خبروں میں ان کا ذکر کیا جاتا ہے۔ اب، یہی وجہ ہے کہ ٹیکسیوں اور ہوٹلوں سمیت کچھ کمپنیوں نے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک نئے اقدام کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں عام انتخابات 2024 کا عمل شروع ہوگیا

اس میں مفت شراب، ٹیکسی کی سواری اورمیڈیکل سہولیات بھی شامل ہے۔کچھ کھانے پینے کی دکانوں اور ریستورانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ مفت کھانا دینے سے پہلے وہ گاہک کی انگلیاں چیک کریں گے کہ آیا انہوں نے ووٹ دیابھی ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ اس شہر کے رہائشی آج جمعہ کو بھارتی انتخابات کے 7 ویں راؤنڈز کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ جمعرات کو، ریاستی ہائی کورٹ نے ہوٹل ایسوسی ایشن کو اس شرط پر مفت کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی کہ وہ انتخابی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

ہوٹل ایسوسی ایشن کے سربراہ پی سی راؤ نے اس بارے میں مقامی اخبار بنگلور مرر کو بتایا: “مختلف ہوٹل گاہکوں کو ان کی درخواستوں کے مطابق مختلف کھانے پیش کریں گے۔”

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں عام انتخابات: مودی سرکار کی انتہا پسندی عروج پر

واضح رہے کہ بھارت کے 2019 ء کے انتخابات میں بنگلورو جنوبی انتخابی ضلع کرناٹک ریاست کا وہ خطہ تھا جہاں کے باشندوں کی سب سے کم تعداد نے ووٹ ڈالا اور یہ تعداد 53.7 فیصد تک پہنچ گئی۔

شہر کے وسطی حصے میں یہ تعداد تقریباً 54 فیصد تک پہنچ گئی جو کہ پوری ریاست کے 68 فیصد ووٹروں سے کم تھی۔ اس سال پھر گذشتہ ہفتے مختلف کمپنیوں نے تعمیل کا اعلان کیا تھا تاہم ہائی کورٹ کے کل کے حکم کے بعد انہوں نے حقیقتاً کام شروع کر دیا تھا۔

Share With:
Rate This Article