Homeتازہ ترینویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

Virat-Kohli

ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) 25 اپریل کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ میں آر سی بی کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے اپنی ریکارڈ بک میں ایک اور کارنامہ درج کرایا ہے۔

تفصیل کے مطابق ویرات کوہلی نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل 2024 ءکے 41ویں میچ میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) اور سن رائزرز حیدرآباد (SRH) کے درمیان میچ ہوا، جس میں ویرات کوہلی نے ایک بڑا ریکارڈ بنا کر تاریخ کی کتابوں میں اپنا نام درج کرایا۔

یہ بھی پڑھیں:

چوتھے میچ میں شکست،نیوزی لینڈ کوسیریز میں برتری حاصل

رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم یہ میچ جیت گئی۔ لگاتار 6 شکستوں کے بعد یہ آر سی بی کی پہلی جیت ہے، جب کہ آئی پی ایل کے اس سیزن میں یہ دوسرا میچ ہے جو آر سی بی نے جیتا ہے۔

کوہلی نے نصف سنچری بنائی:

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کے بعد ویرات کوہلی اور فاف ڈو پلیسس نے آر سی بی کو تیز شروعات دی۔ 2024 ء کے آئی پی ایل میں اورنج کیپ ہولڈر کوہلی نے 43 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔

اس کے ساتھ انہوں نے سیزن میں 400 رنز مکمل کیے اور اس سیزن میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ کوہلی نے اپنے آئی پی ایل کیریئر میں 10ویں بار ایک ہی سیزن میں 400 رنز کا ہندسہ مکمل کیا اور یہ کارنامہ انجام دینے والے تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تین لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ دیا:

2024 ءکے آئی پی ایل سے پہلے، کوہلی ان چار کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے شیکھر دھون، ڈیوڈ وارنر اور سریش رائنا کے ساتھ اپنے کیریئر میں نو مرتبہ 400+ سیزن رنز مکمل کیے تھے۔ اب اس نے وارنر، دھون اور رائنا کو ایک ہی جھٹکے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی شکست پر پھوٹ پھوٹ کر رونے والا بچہ کون؟

تاہم دھون اور وارنر کے پاس بھی کوہلی کے اس ریکارڈ کی برابری کرنے کا بہترین موقع ہے۔ اس سیزن سے پہلے کوہلی نے 2011، 2013، 2015، 2016، 2018، 2019، 2020، 2021 اور 2023 میں 400 رنز کا ہندسہ عبور کیا ۔

آر سی بی کے اس لیجنڈ نے 2016 کے آئی پی ایل میں 963 رنز بنائے تھے، جو کسی بھی سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ہے۔

وہ کھلاڑی جنہوں نے آئی پی ایل سیزن میں سب سے زیادہ 400+ رنز بنائے ہیں۔

ویرات کوہلی : 10 بار (2011، 2013، 2015، 2016، 2018، 2021، 2023 اور 2024)

سریش رائنا : 9 بار (2008، 2009، 2010، 2011، 2012، 2013، 2013، 2013، 2013)

کھر دھون :9 بار (2011، 2012، 2016، 2017، 2018، 2019، 2021، 2022)

ڈیوڈ وارنر :9 بار (2013، 2014، 2015، 2016، 2017، 2018، 2020202023 )

7 بار (2008، 2010، 2012، 2013، 2015، 2016، 2019)

Share With:
Rate This Article