Homeشو بزمشہور گانا ’ضروری تھا‘ کب لکھا ؟ خلیل الرحمٰن کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا

مشہور گانا ’ضروری تھا‘ کب لکھا ؟ خلیل الرحمٰن کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا

مشہور گانا ’ضروری تھا‘ کب لکھا ؟ خلیل الرحمٰن کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف ڈراما و فلم لکھاری اور شاعر خلیل الرحمٰن نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور گانا ‘ضروری تھا’ اس وقت لکھا جب میں نویں جماعت میں پڑھتا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khalil Ur Rehman Qamar (@krqofficial)


حال ہی میں خیل الرحمٰن قمر ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے ‘ ضروری تھا’ نظم کی کچھ سطریں گنگنانے کے بعد انکشاف کیا کہ مذکورہ نظم اس وقت لکھی کہ جب میں نویں جماعت کا طالب علم تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khalil Ur Rehman Qamar (@krqofficial)

انہوں نے کہا کہ اس وقت میں چھپ چھپ کر شاعر کیا کرتا تھا کیونکہ والدین کی جانب سے انگریزی پڑھنے کی سختی ہوتی تھی اور میں نے تقریبا 10 سال تک اردو میں کچھ لکھا ہی نہیں تھا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے ڈراموں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط سینما میں دیکھنے کے بعد خواتین میرے سے لڑ پڑیں کہ ہمایوں سعید کیوں مارا؟ خواتین کے شوہر روکتے رہے کہ یہ صرف ڈراما ہے لیکن خواتین کو کچھ سجھ نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو سمجھایا ہمایوں سعید زندہ ہیں اور انہیں ان سے ملوا سکتے ہیں۔

واضح رہے ’ضروری تھا‘ کو راحت فتح علی خان نے گایا ہے اور اسے یونیورسل میوزک کے بینر تلے 2014 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ مذکورہ گانے کو یوٹیوب پر ڈیڑھ ارب بار تک دیکھا جا چکا ہے اور اسے راحت فتح علی خان کا مقبول ترین گانا سمجھا جاتا ہے۔ ’ضروری تھا‘ گانے کی شاعری خلیل الرحمٰن قمر نے لکھی ہے جنہوں نے دیگر بھی متعدد گانے، ڈرامے اور فلمیں لکھی ہیں۔

Share With:
Rate This Article