Homeتازہ ترینڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی، قیدی نمبر الاٹ

ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی، قیدی نمبر الاٹ

ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی، قیدی نمبر الاٹ

واشنگٹن: (سنو نیوز) انتخابات میں اختیارات سے تجاوز کے الزامات میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک بار پھر گرفتاری دینے کے بعد ضمانت پر رہائی ہوگئی۔ فلٹن جیل نے ٹرمپ کو قیدی نمبر بھی الاٹ کر دیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلانٹا کی فلٹن کاؤنٹی جیل میں گرفتاری دی۔ سابق میئر نیویارک سمیت ڈونلڈ ٹرمپ کے 18 ساتھیوں نے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔ سابق امریکی صدر کو ضمانتی بانڈ کی منظوری کے بعد گھر جانے کی اجازت مل گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 لاکھ ڈالر کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔

جیل کے باہر سابق امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ کے ہزاروں حامی اور مخالفین بھی جمع تھے۔ دونوں کی جانب سے زبردست نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلانٹا کے ہوائی اڈے پر اپنے طیارے میں سوار ہونے سے پہلے اپنی گرفتاری کے بارے میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ”یہاں جو کچھ ہوا وہ انصاف کا مذاق ہے، ہم نے کچھ غلط نہیں کیا، میں نے کچھ غلط نہیں کیا اور ہر کوئی یہ جانتا ہے۔”

سابق امریکی صدر نے اپنے خلاف کارروائی کو انتخابی مداخلت قرار دیا اور کہا کہ “ہم نےقطعأ کچھ غلط نہیں کیا، اور ہمارے پاس ایک ایسے انتخاب کو چیلنج کرنے کا حق ہے جو ہمارے خیال میں بد دیانتی پر مبنی ہے۔”

اس موقع پر سابق صدر نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

خیال رہے ٹرمپ کو جارجیا میں 13 الزامات کا سامنا ہے، جہاں ڈسٹرکٹ اٹارنی فانی ولیس کو ان کے اور 18 شریک مدعا علیہان کے مقدمے کی سماعت 23 اکتوبر کی تاریخ شروع کرنے کیلئے کہا ہے۔

تاہم ٹرمپ اور دیگر ملزمان دو ماہ میں شروع ہونے والے مقدمے کی سماعت پر اعتراض کر سکتے ہیں۔ فلٹن کاؤنٹی سپیریئر کورٹ کے جج سکاٹ میکافی تاریخ کا حتمی انتخاب کریں گے۔ ولیس نے کہا ہے کہ وہ ملزمان پراجتماعی طور پر مقدمہ چلانا چاہتی ہیں ۔

فلٹن کاؤنٹی کی ڈسٹرکٹ اٹارنی فانی ولیس، ٹرمپ کے دفاعی وکلاء اور جج کے دستخط کردہ دستاویزات کے مطابق ٹرمپ کو کیس میں شریک مدعا علیہان، گواہوں یا متاثرین کو سوشل میڈیا پر ڈرانے دھمکانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

Share With:
Rate This Article