Homeتازہ ترینآمنہ الیاس شوبز انڈسٹری میں کیسے آئیں؟ اداکارہ نے ساری کہانی بیان کر دی

آمنہ الیاس شوبز انڈسٹری میں کیسے آئیں؟ اداکارہ نے ساری کہانی بیان کر دی

آمنہ الیاس شوبز انڈسٹری میں کیسے آئیں؟ اداکارہ نے ساری کہانی بیان کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے انکشاف کیا کہ 15 سال کی عمر میں بہن کے ساتھ فیشن شوٹ پر گئی تو وہاں مجھے ماڈلنگ کے لئے سلیکٹ کر لیا گیا۔


ماڈل آمنہ الیاس حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کریئر کے آغاز سے متعلق کھل کر باتیں کیں اور کہا کہ ‘ بہن کے ساتھ فیشن شوٹ میں گئی تھی، رنگت میں سانولی اور جسامت میں بہت پتلی تھی، فراک پہنا ہوا تھا، بہن کی شوٹنگ کے دوران میں سیٹ پر تھی اور بہت شرمیلی تھی۔


انہوں نے کہا کہ سیٹ پر موجود نامور فوٹوگرافر اور میک اپ آرٹسسٹ عاکف الیاس نے مجھے دیکھا اور میری کچھ تصاویر بنائیں جو بہت خوبصورت آئی تھی۔


اداکارہ نے بتایا کہ تصویروں کو اپنی والدہ کے ساتھ شیئر کیا اور انہی کی رضا مندی سے بطور ماڈلنگ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، بطور ماڈل پہلا شوٹ نامور میگزین ‘شی’ کے لئے تھا۔


واضح رہے آمنہ الیاس نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے کم عمری میں ہی ریمپ پر واک کر کے خود کو منوایا۔


ماڈلنگ کی دنیا میں نام بنانے کے بعد آمنہ الیاس ٹی وی کمرشلز میں دکھائی دیں، جس کے بعد حیران کن طور پر انہوں نے چھوٹی اسکرین سے قبل بڑی اسکرین پر اداکاری کی اور ان کی پہلی فلم ’زندہ بھاگ‘ 2013 میں ریلیز ہوئی۔


پہلی فلم ریلیز ہوتے ہی آمنہ الیاس کے لیے نئی دنیا کے دروازے کھلے اور وہ فلموں کے بعد ڈراموں میں بھی دکھائی دینے لگیں اور بعد ازاں انہوں نے تھیٹرز میں بھی کام کیا اور لوگوں کو اپنی اداکاری سے گرویدہ بنایا۔


اگرچہ مداح آمنہ الیاس کو اچھی اداکارہ مانتے ہیں، تاہم وہ خود اعتراف کرتی ہیں کہ اب تک وہ کیمرے کے سامنے جاتے ہوئے نروس ہو جاتی ہیں اور انہوں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ وہ اداکارہ بنیں گی۔


آمنہ الیاس آخری بار بڑی اسکرین پر 2019 کی مقبول فلم ’باجی‘ میں دکھائی دی تھیں جب کہ وہ چھوٹی اسکرین پر 2017 میں دکھائی دی تھیں۔

Share With:
Rate This Article