Homeتازہ ترینروپیہ کمزور: انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

روپیہ کمزور: انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Dollar-Vs-Rupee

روپیہ کمزور: انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: (سنو نیوز) روپیہ کمزور ہونے لگا، ڈاکر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 53 پیسے مہنگا نے کے بعد 300 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 300 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں کےبحران کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ دوسرے ہفتے بھی جاری رہا۔ ایک ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 93 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ بینکوں کے زرمبادلہ میں 60 لاکھ ڈالر کی کمی آئی۔ بینکوں کے پاس 5 ارب 32 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔
18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 131 ملین ڈالر کم ہو کر 13 ارب 24 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

Share With:
Rate This Article