Homeتازہ ترینماوراحسین نے اپنی آواز کی سرجری سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

ماوراحسین نے اپنی آواز کی سرجری سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

ماوراحسین نے اپنی آواز کی سرجری سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ ماورا حسین نے اپنی آواز کی سرجری سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں عمر بڑھنے کے ساتھ میری آواز خود بخود تبدیل ہوگئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MAWRA 👑 (@mawrellous)


اداکارہ ماورا حسین نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی آواز سے متعلق افواہوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی طرف سے یہ باتیں سننے کو ملیں کہ میں نے اپنی آواز کی سرجری کروائی ہے جبکہ کچھ نے کہا کہ میری آواز بدل گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MAWRA 👑 (@mawrellous)


ماورا حسین نے کہا کہ میرے خیال میں عمر بڑھنے کے ساتھ میری آواز خودبخود تبدیل ہوگئی ہے، میں اپنے مداحوں سے متفق ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MAWRA 👑 (@mawrellous)


انہوں نے اپنی وکالت کی ڈگری سے متعلق ایک افواہ کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک اخبار نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ میں نے اپنی وکالت کی ڈگری لندن سے 5 کروڑ روپے میں خریدی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MAWRA 👑 (@mawrellous)


اداکارہ ماورا حسین نے ہنستے ہوئے کہا کہ میرے پاس 5 کروڑ روپے ہوتے تو ڈگری نہیں خریدتی بلکہ کچھ اور کرتی، لندن سے وکالت کی ڈگری 5 کروڑ میں نہیں خریدی جاسکتی، نہیں معلوم لوگوں نے ایسا کیسے سوچ لیا۔

Share With:
Rate This Article